ہند پاک کشیدگی کم کی جائے - اقوام متحدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

ہند پاک کشیدگی کم کی جائے - اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے ہندوستان اور پاکستان پر زوردیا کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں اور سرحدپار فائرنگ کے حالیہ واقعات پر کشیدگی کو "مذاکرات کے ذریعہ کم کریں"۔ ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ(UNMOGIP) نے یہ اپیل کی۔ پاکستان سے ایک شکایت کی وصولی پر کی ہے۔ اس شکایت میں دعوی کیا گیا ہے کہ گذشتہ 6/جنوری کو ہندوستانی سپاہیوں نے خط قبضہ کو مبینہ طورپر عبور کیا اور سرحدی چوکی پر "حملہ "کیا۔ ہندوستان نے خط قبضہ کو عبور کرنے کی تردید کردی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ خط قبضہ پر تصادم کے واقعہ میں دو ہندوستانی سپاہیوں کی ہلاکت گذشتہ 8/جنوری کو ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کے مذکورہ گروپ نے کہا ہے کہ "یہ گروپ، اس امر سے واقف ہے کہ پاکستانی فوج اور ہندوستانی فوج ہاٹ لائن کے ذریعہ ربط میں ہیں۔ یہ گروپ، دونوں فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ لڑائی بندی کااحترام کریں اور کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعہ کم کریں"۔ مبصر فورس نے یہ بات پی ٹی آئی کو ای میل کردہ اپنے ایک بیان میں بتائی۔ (خط قبضہ پر 2003ء سے لڑائی بندی پر عمل ہورہا ہے)۔

ہندوستان کا نفی میں جواب
حکومت ہند نے آج پاکستان کی یہ تجویز مسترد کردی ہے کہ ان الزامات کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ سے خواہش کی جائے کہ جموں و کشمیر میں پاکستانی سپاہیوں نے دو ہندوستانیوں کو ہلاک کیا اور اُن کے سرقلم کردئیے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد یہاں اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نے کہاکہ "مذکورہ مطالبہ کو یکلخت مسترد کیا جاتا ہے ہم اس مسئلہ کو بین الاقوامی نہیں بنائیں گے اور نہ اقوام متحدہ سے رجوع ہوں گے"۔ یہ ایک وحشیانہ واقعہ تھا جہاں ایک جوان کو ہلاک کیا گیا اور نعش کو کاٹا گیا۔

UN Asks India, Pak to De-Escalate Tension Through Talks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں