او حسینہ زلفوں والی - فلم تیسری منزل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-01-21

او حسینہ زلفوں والی - فلم تیسری منزل

teesri-manzil
نغمہ : او حسینہ زلفوں والی ، جانِ جہاں
فلم : تیسری منزل (1966)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
گلوکار : آشا بھونسلے ، محمد رفیع
اداکار : شمی کپور ، آشا پاریکھ
موسیقار : آر ڈی برمن
یوٹیوب : Teesri Manzil - O Hasina zulfon wali

او حسینہ زلفوں والی ، جانِ جہاں
ڈھونڈتی ہیں کافر آنکھیں کس کا نشہ
محفل محفل اے شمع ، پھرتی ہو کہاں

وہ انجانا ڈھونڈتی ہوں ، وہ دیوانہ ڈھونڈتی ہوں
جلا کر جو چھپ گیا ہے ، وہ پروانہ ڈھونڈتی ہوں

گرم ہے، تیز ہے ، یہ نگاہیں میری
کام آ جائیں گی سرد آہیں میری
تم کسی راہ میں تو ملوگے کہیں
ارے عشق ہوں ، میں کہیں ٹھہرتا ہی نہیں

میں بھی ہوں گلیوں کی پرچھائی ، کبھی یہاں کبھی وہاں
شام ہی سے کچھ ہو جاتا ہے میرا بھی جادو جواں

او حسینہ زلفوں والی ، جانِ جہاں ۔۔۔

چھپ رہے ہیں یہ کیا ڈھنگ ہے آپ کا
آج تو کچھ نیا رنگ ہے آپ کا
آج کی رات میں کیا سے کیا ہو گئی
آپ کی سادگی تو بلا ہو گئی

ٹھہرئیے تو سہی ، کہیے کیا نام ہے
میری بدنامیوں کا وفا نام ہے
قتل کر کے چلیں ، یہ وفا خوب ہے
ہائے ناداں تیری ، یہ ادا خوب ہے

میں بھی ہوں گلیوں کی پرچھائی ، کبھی یہاں کبھی وہاں
شام ہی سے کچھ ہو جاتا ہے میرا بھی جادو جواں

O Hasina zulfon wali - film: Teesri Manzil (1966)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں