Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2017-10-18 - بوقت: 13:05

آیوروید سے صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا - وزیراعظم مودی

Comments : 0
آیوروید سے صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا: مودی
نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان آیوروید کے ذریعہ دنیا میں صحت کے شعبہ میں انقلاب لانے کی قیادت کرے گا ۔ مودی نے یہاں دوسرے یومآ یوروید کے موقع پر ملک کے اولین، کل ہند آیورویدک ادارے، آل انڈیا انسی ٹیوٹ ف آیورویدا کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح ہندوستان کی قیادت میں دنیا میں انفارمیشن ٹکنالوجی میں انقلاب آیا ہے اسی طرح اب آیوروید کی قیادت میں دنیا میں صحت کے شعبہ میں بھی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کے دم پر دنیا میں اطلاعات کے شعبہ میں انقلاب لانے میں قیادت کی ہے اور اب وہ اپنی روایتی ادویات کے طریقہ کار آیورویدک کے دم پر دنیا میں صحت کے شعبہ میں انقلاب کی قیادت کرے گا ۔ آیورویدصرف ایک ادویات کا طریقہ کار نہیں ہے، اس کے دائرے میں سماجی صحت اور ماحولیات کی صحت بھی آتی ہے ۔ یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو مکمل انسانی نسل کو امراض سے دور اور صحت مند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ آیورویدہندوستان کے امیر ورثہ کا ایک حصہ ہے ۔ جدید طبی طریقہ کار کے دور میں اس کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی وراثت اور روایت پر بھروسہ رکھیں اور ان پر فخر محسوس کریں۔ کوئی بھی مل اپنی وراثت اور پہچان چھوڑ کر ترقی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دور میں ہماری وراثت اور روایات کو ختم کرنے کی مسلسل کوشش ہوئی جس کی وجہ سے ہمیں اپنی چیزوں پر بھروسہ کم ہونے لگا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارے حقوق دانشوراں کو دوسروں نے پیٹنٹ کرلیا۔ اب اسے روکنے کا وقت آگیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آیورویداور یوگا کو دنیا میں الگ شناخت دلانے اور اس کی تشہیر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں حالیہ ضرورتوں کے حساب سے ڈھالہ جائے۔ اس کے لئے آیورویدک دواؤں کی پیکنگ اور طبی طریقہ کار کوبدلنا ہوگا۔ آجکل لوگوں کو بیماریوں کا فوراً علاج چاہئے اس لئے آیورویدک دواوں کو بھی ایلو پیتھک دواؤں کی طرح فوراً نتائج پیش کرنے والی دواؤں کے طور پر بنائے جانے کے طریقے پر تحقیق کرنی ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا آج صحت کے شعبہ میں ایسی خدمات کی تلاش کررہی ہے جو اپنے آپ میں مکمل ہوں ۔ وہ اس کے لئے ہندوستان کے یوگ اور آیوش طریقہ کار کی سمت بڑی امیدوں سے دیکھ رہی ہے ۔ ملک میں ان کی ترقی اور توسیع کے لئے سرمایہ کاری کی بڑی ضرورت ہے۔ حکومت نے اسے توجہ میں رکھتے ہوئے صحت کے شعبہ میں صد فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے ۔ مودی نے کارپوریٹ شعبہ سے درخواست کی ہے کہ وہ یوگا اور آیوروید کو فروغ دینے کے لئے آگے آئیں اور اپنے کارپوریٹ اور سماجی فرض کے تحت کچھ رقم یوگا اور آیورویدکو فروغ دینے میں خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں جدت آج کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ایسے میں آیورویدکو صرف طبی طریقہ کار ہی نہیں بلکہ روزگار کے مواقع پید اکرنے والا شعبہ بنانے پر بھی کام ہونا چاہئے ۔ انہوں نے وزارت آیوش اور مہارت کی ترقی کے وزارت سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں مل کر دواؤں کے پودوں کی کھیتی سے روزگار پید اکرنے کے لئے نئی تکنیک تلاش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ساحلی دواؤں کے پودوں سے بھرا پڑا ہے ۔ ان کا بہتر طریقہ سے استعمال کرنے کے لئے اقدامات کی تلاش کی جانی چاہئے۔ زراعت کے وزارت اور آیوش کے وزارت کو ملک کر ایسی تکنیک کی تلاش کرنی چاہئے جس سے کسان اپنے کھیتوں کے کنارے دواؤں کے پودوں کو لگا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوگ اور آیوروید، کھیل کود اور دفاعی شعبہ میں بھی بہت اثر انداز ہوسکتے ہیں کیونکہ ان دونوں شعبوں سے منسلک لوگوں کے لئے جسمانی طور پر صحت مند رہنا ضروری ہوتا ہے ۔ خصوصاً سیکوریٹی دستوں کے لئے یوگ اور آیورویدکی اہمیت سب سے زیادہ ہے ۔کیونکہ انہیں بے حد مشکل حالات اورمقامات پر کام کرنا پڑتا ہے ۔ یوگ اور آیورویدانہیں ذہنی دباؤسے آزاد کرنے ، ارتکاز کو بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے کی جسمانی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مددکرتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے آیوروید کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی ایم ایس نصاب پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اسے اس طرح کا بنیاجانا چاہئے تاکہ اس کے ہر مرحلے کے پورا ہونے پر طلبہ کو ایک سرٹیفکیٹ مل سکے تاکہ کسی وجہ سے اگر ان کی پڑھائی درمیان میں چھوٹ جائے تو وہ اپنی پریکٹس شروع کرسکیں۔ مودی نے کہا کہ آیوروید کی توسیع کے لئے ملک کے ہر ضلع میں آیورویدک اسپتال ہونے چاہئے ۔ ایوش وزارت اس سمت میں تیزی سے کام کررہا ہے ۔ تین سال میں65سے زیادہ آیوش اسپتال بنائے جاچکے ہیں ۔ حکومت لوگوں کو معیاری صھت خدمات دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ اس کا زیادہ زور بیماری کے علاج کے علاوہ اس سے بچاؤ پر ہے ۔ اسی لئے ملک میں اندر دھنوش ویکسی نیشن مہم اور سوچھتا مہم کے تحت بیت الخلاء بنانے پر زور دیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نے آیورویدک ادارے کے افتتاح کے موقع پر آیورویدطبی طریقہ کار کے الفاظ کے ذخائر اور ڈائرکٹری کو ان خطوط میں جاری کیا اور ادارے کے احاطے کے دھونتری واٹیکا میں دھنورنتری مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔15کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے آ ل انڈیا آیورویدک انسٹی ٹیوٹ کا مقصد ملک۔ بیرون ملک میں آیورویدکی تشہیر کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی طبی طریقہ کار میں بین الاقوامی تعاون کا ماڈل پیش کرنا ہے ۔ اس ادارے میں12سپر اسپیشالیٹی کلینک اور جدید آلات سے لیس تجربہ گاہیں ہیں۔ اس موقع پر ایوش کے مرکزی وزیر سری پدیشونائک اور مملکتی وزیر صحت اشونی کمار چوبے کے بشمول وزارت کے متعدد ان اور ادارے کے طلبہ اور اساتذہ اور بڑی تعداد میںآیوروید کے شعبہ سے منسلک افراد موجود تھے ۔

Time for Ayurveda-led 'health revolution', says PM Modi

0 comments:

Post a Comment