Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2017-05-08 - بوقت: 14:10

کشمیر - کلگام انکاؤنٹر مہلوکین کی تعداد 5 ہو گئی

Comments : 0
7/مئی
سرینگر
آئی اے این ایس
عسکریت پسندوں کی جانب سے وادی کشمیرمیں کئے گئے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آج ایک زخمی کے زخموںسے جانبر نہ ہونے کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ہفتہ کو ہوئے حملہ میں پولیس کا ایک ملازم اور دو دوسرے شہریوں کے علاوہ ایک لشکر طیبہ کا عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ حملہ ضلع کلگام میں جموں و سری نگر شاہراہ کے میر بازار علاقہ میں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس کے دو ملازمین اور دو شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کی پارٹی جو کہ سڑک حادثہ کی تحقیقات کے لئے گئی ہوئی تھی عسکریت پسندوں نے جو کہ موٹر کار میں سفر کررہے تھے ، ان پر فائر کردیا ۔ پولیس کے عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں لشکر طیبہ کا ایک انتہا پسند فیاض احمد ہلاک اور ایک دوسرا زخمی ہوا۔سرکاری عہدیدار کے مطابق احمد ادھم پور شاہرہ حملہ میں ملوث تھا جس کے بعد سے وہ حکام کومطلوب تھا۔ سرکاری عہدیدار نے مزید بتایا کہ زخمی عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ احمد کی گرفتاری کے لئے دو لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیاگیا تھا ۔ وہ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کو مطلوب تھا ۔ یو این آئی کے مطابق دواخانہ میں مزید ایک شہری کے زخموں سے جانبر نہ ہونے کی وجہ سے کلگام انکاؤنٹر میں مہلوکین کی تعداد پانچ ہوگئی۔

Death Toll In Kashmir's Kulgam Encounter Reaches 5

0 comments:

Post a Comment