کس قدر کالے دھن کا خاتمہ عمل میں آیا - حکومت سے حزب مخالف کے سوالات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-01

کس قدر کالے دھن کا خاتمہ عمل میں آیا - حکومت سے حزب مخالف کے سوالات

نقد رقم نکالنے پر حد کو برخواست کیوں نہیں کیا گیا ۔ وزیر اعظم سے اپوزیشن کے سوالات
نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کو پانچ سو اور ہزار روپے کے کرنسی نوٹس پر امتناع کے بعد کس قدر کالے دھن کا خاتمہ عمل میں آیا اس کا ذکر نہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جن میں کانگریس، آل انڈیا ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی بھی شامل ہیں ۔ سال نو کے موقع پر وزیر اعظم کے قوم سے نشری خطاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا کہ گزشتہ پچاس دن میں کس قدر کالے دھن کا خاتمہ عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے دہلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مسٹر مودی عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے گزشتہ پچاس دن کے دوران کتنے لاکھ کروڑروپے کے کالے دھن کا خاتمہ کیا ہے۔ آپ نے اس بارے میں کچھ بھی کیوں نہیں کہا ، انہوں نے بتایا کہ مودی نقد نکالنے پر تحدیدات کی برخواستگی میں ناکام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہم ایک بار پھر وزیر اعظم پر زور دیتے ہیں کہ وہ رقم نکالنے پر تحدیدات کو برخواست کردیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگا و ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی نے بھی وزیر اعظم کے نشری خطاب پر سخت تنقید کیا ۔ انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ کرنسی امتناع کا خاتمہ اور امتناع کی برخواستگی کا آغاز تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سال2017کرنسی امتناع کی علامت رہے گا۔ انہوں نے کہا کرنسی امتناع کے اعداد و شمار کہاں ہیں، کتنا کالا دھن برآمد کیا گیا ہے، قوم کو پچاس دن تک مصیبتوں میں مبتلا رہنے کے بعد کیا فائدہ حاصل ہوا ۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے وزیر اعظم کے اڈریس پر ٹوئٹ کیا ۔ مودی جی نے ملک کے عوام کو دھوکہ دیا، کاے دھن کا ایک پیسہ بھی ہیں پایا گیا اور کرپشن میں بھی کوئی کمی نہیں ہوئی، ان پر عوام کا اعتماد ختم ہوگیا۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا مودی جی اب اس قدر چیخنے چلانے لگے ہیں کہ عوام ان کی کسی بھی بات پر یقین نہیں خررہے ہیں وہ بین الاقوامی سطح پر مذاق کاموضوع بن گئے ہیں۔

Opposition corners govt on demonetisation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں