ڈاکٹر ذاکر نائک کے والد کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-31

ڈاکٹر ذاکر نائک کے والد کا انتقال

30/نومبر
ممبئی
پی ٹی آئی
متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے والد ڈاکٹر عبدالکریم نائک کا آج صبح ان کی رہائش گاہ پر قلب پر حملہ کے باعث انتقا ل ہوگیا۔ وہ فزیشین اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کی عمر87سال تھی۔ ڈاکٹر ذاکرنائک کے ایک رفیق نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالکریم نائک کے قلب پر مچگاؤں میں ان کی رہائش گاہ پر کل رات3:30بجے حملہ ہوا جو مہلک ثابت ہوا ۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ تدفین مچگاؤں کے قربستان میں عمل میں آئی ڈاکٹر عبدالکریم نائک کی پیدائش ساحلی مہاراشٹرا کے رتنا گیری میں ہوئی تھی۔ وہ1994-95کے دوران بامبے سائیکیا ٹرک سوسائٹی کے صدر تھے ۔ یہ خانگی تنظیم، دماغی امراض کے ماہرین کی تنظیم ہے ۔ وہ تعلیم کے میدان میں بھی سر گرم عمل تھے۔ ڈھاکہ ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے بعض نوجوانوں کے ڈاکٹر ذاکر نائک کی تقاریر سے متاثر ہونے کے الزامات پر تنازعہ کے باعث ڈاکٹر ذاکر نائک نے بیرون ملک اپنے قیام میں توسیع کرلی ہے ۔ امکان ہے کہ وہ عنقریب ممبئی کا دورہ کریں گے۔ ان کے ایک رفیق نے یہ بات بتائی۔ یہ دریات کرنے پر کہ ڈاکٹر ذاکر نائک نے تدفین میں کیوں شرکت نہیں کی، ان کے مددگار نے جواب دیا کہ اتنی جلد یہ ممکن نہیں تھا ۔ وہ عنقریب ممبئی آئیں گے ۔ وہ عنقریب ممبئی آئیں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن بھی سیکوریٹی ایجنسیوں کی نظر میں ہے اور اسے عنقریب انسداد دہشت گردی قانون کے تحت ممنوع قرار دیاجانے والا ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذرائع کے بموجب آئی آر ایف کو انسداد غیر قانونی سر گرمیاں قانون کے تحت ممنوع قرار دیاجائے گا۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کے بین الاقوامی اسلامک چیانل پیس ٹی وی پر الزام ہے کہ وہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔

Islamic preacher Zakir Naik's father dies aged 87

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں