تلنگانہ میں آج سے 21 نئے اضلاع کارکرد ہو جائیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-11

تلنگانہ میں آج سے 21 نئے اضلاع کارکرد ہو جائیں گے

حیدرآباد
پریس نوٹ
ریاست تلنگانہ میں کل دسہرہ کے موقع پر21نئے اضلاع کارکرد ہوجائیں گے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے نئے اضلاع کا افتتاح کرنے کی ذمہ داریاں مختلف وزراء کو سونپی ہیں۔ سی آر او کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 11اکتوبر کو نیا ضلع سدی پیٹ کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ بھی ہوں گے ۔ سدی پیٹ کے نئے ضلع کی حیثیت سے افتتاح ہونے کے بعد وزراء ، اسپیکر اسمبلی و چیر مین کونسل بھی مختلف نئے اضلاع کا افتتاح کریں گے ۔ چیرمین قانون ساز کونسل سوامی گوڑجنگاؤں کا، اسپیکر مدھو سدن چاری ضلع جیہ شنگر، وزیر ریونیو محمود علی جگتیال ، ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ورنگل رورل، وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی یادادری، وزیر فینانس اے راجندر پدا پلی وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی کا ماریڈی، ڈپٹی اسپیکر اسمبلی پدم دیویندر ریڈی میدک ، وزیر آبکاری منچر یال، وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی وقارآباد ، وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ راجنا، وزیر جنگلات جوگوارامنا آصف آباد، وزیر برقی جگدیش ریڈی سوریا پیٹ، وزیر آر اینڈ بی ٹی ناگیشوراؤ کتہ گوڑ م، وزیر امکنہ و انڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی نرمل، ڈپٹی چیر مین ریاست پلاننگ کمیشن ایس نرنجن ریڈی ونپرتی، وزیر جوپلی کرشنا راؤ ناگرکرنول ، وزیر قبائیلی بہبود اجمیرہ چندولال محبوب آباد ، وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی جوگولمبا(گدوال) اور وزیر ٹی سرینواس یادو میٹرچل، ملکا جگری میں ضلع کلکٹریٹ کا افتتاح کریں گے ۔
کریم نگر
پی ٹی آئی
ضلع کریم نگر میں کل سے دو پولیس کمشنریٹس کارکرد ہوجائیں گے ۔ کریم نگر اور گوداوری کھنی میں نئے پولیس کمشنر یٹس قائم کئے جائیں گے جو دسہرہ سے کام کرنا شروع کردیں گے ۔ تلنگانہ کے وزیر فینانس وسیول سپلائز ایٹالہ راجندر نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت داخلہ کے سکریٹری ، کل پولیس کمشنریٹ کریم نگر کا افتتاح کریں گے جب کہ ڈی جی پی یا ایڈیشنل ڈی جی پی گوداوری اور کھنی کمشنریٹ کا افتتاح کریں گے ۔ ایٹالہ راجندر نے مزید بتایا کہ ضلع کریم نگر کی تقسیم کرتے ہوئے تین نئے اضلاع جگتیال ، پداپلی اور سرسلہ تشکیل دئیے گئے ہیں جن کا افتتاح کل عمل میں آئے گا ۔ نئے اضلاع کے ساتھ نئے ریونیوڈیویژن اور منڈلس بھی کل سے کام کرنا شروع کردیں گے ۔ علاوہ ازیں ان مقامات پر ڈی ایس پی اور سرکل انسپکٹر پولیس کے دفاتر بھی کارکرد ہوجائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نظم و نسق کو سہل بنانے کے لئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں اضلاع کی تعداد کو دس سے بڑھا کر31کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں پولیسنگ سسٹم کو بھی عصری بنایاجائے گا۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے یہ بات بتائی۔
حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ریاستی حکومت نے دسہرہ تہوار کے موقع پر نئے اضلاع کی تشکیل کے ساتھ ساتھ21ضلع کلکٹرس کے ناموں کا اعلان کیا۔ جن میں گوروایل کلکٹر ضلع نلگنڈہ، سریندر موہن کلکٹر ضلع سوریا پیٹ ، انیتا رامنچندرن کلکٹر ضلع یادادری ، بھارتی ہولیکر کلکٹر ضلع میدک، مانک راج کلکٹر ضلع سرسلہ ، سینکٹ رام ریڈی کلکٹر ضلع سدی پیٹ ، راہول، بجا کلکٹر حیدرآباد ، رگھونندراؤ کلکٹر ضلع رنگا ریڈی ، ایم وی ریدی کلکٹر ضلع مڑچل، ملگا جگری ، دیویا کلکٹر ضلع وقار آباد ، رونالڈرس کلکٹر ضلع محبوب نگر، سریدھر کلکٹر ضلع ناگرکرنول، رجت کمار شینی کلکٹر ضلع جوگولامیا ، ایس موہنتی کلکٹر جلع ونپرتی، ارپالی ورنگل ، اربن، سرفراز احمد کریم نگر، پریت مینا محبوب آباد ، دینا کر بابو عادل آباد ، آروی کمان منچریال، ملیم بھارتی نرمل ، ایم چمپا لعل کمر امبھی، یوگیتا رانا نظام آباد ، این ستیہ نارائنہ کاما ریڈی ، اسگا واینی پداپلی، اے شرت جگتیال، ڈی کرشنا بھاسکر راجنا پاٹل پرشانت جیوت ورنگل رورل ، اے برلی بھوپال پلی، اے سری دیواسنہ جنگاؤں ، ہنمتو کتہ گوڑم شامل ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں