راجیو گاندھی ٹرسٹ کو 50 لاکھ روپے عطیہ کا تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-11

راجیو گاندھی ٹرسٹ کو 50 لاکھ روپے عطیہ کا تنازعہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راجیو گاندھی فاؤنڈیشن[آر جی ایف] ایک تنازعہ میں گر گیا ہے جب کہ معرف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی زیر نگرانی چلائی جانے والی ایک این جی او سے 50لاکھ روپیہ کا عطیہ غلط وجوہات کی بنا پر لینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یاد رہے کہ ذاکر نائک کو ان دنوں بنگلہ دیش میں پیش آئے ایک دہشت گردی واقعہ میں ملوث نوجوان کے ذہن کو تقریروں کے ذریعہ انتہا پسند ی کی طرف مائل کرنے کے الزامات کا سامنا ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیداروں کے مطابق اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے راجیو گاندھی خیراتی ٹرسٹ سے وابستہ ایک این جی او آر جی ایف کو2011ء میں 50لاکھ روپیہ کا عطیہ دیا تھا ۔ یہ فاؤنڈیشن لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنا اور مستحق مریضوں کے علاج و معالجہ کے اخراجات برداشت کرتا ہے، خیراتی ٹرسٹ2002ء میں قائم کیا گیا تاکہ ملک بالخصوص دیہی علاقوں کے محروم ضرورت مند افراد کی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے ۔ یہ ٹرسٹ ملک کی انتہائی کم رقی یافتہ ریاست اتر پردیش اور ہریانہ کے غربت والے علاقوں میں کام کرتا ہے ۔ آئی آر ایف کے ترجمان عارف ملک نے کہا کہ مذکورہ رقم آر جی سی ٹی کو دی گئی تھی جو ایف سی آر اے کے تحت رجسٹرڈ این جی او ہے ۔ یہ رقم اس سال جولائی میں ڈھاکہ ریسٹورنٹ پر حملہ کے بعد واپس کردی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سال جولائی میں یہ رقم واپس مل گئی جس کی وجوہات این جی او ہی جانتی ہے ۔ لیکن میرا کہنا ہے کہ صرف اسی این جی او کو نشانہ کیوں بنایا گیا۔ ہم نے دیگر این جی او ز کو بھی رقومات کا عطیہ دیا تھا ۔ انہوں نے حکومت پر طے شدہ انداز میں تنظیم پر امتناع کے فیصلہ کا الزام لگایا جب کہ وہ 2014 ء کے اواخر سے2015ء کے اوائل تک کئی ماہ کی تحقیقات کے دوران اس کے خلاف ایک بھی ثبوت جمع کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ملک نے سوال کیا آیا عطیہ دینا غلط تھا؟ انہوں نے کہا کہ دہلی میں نئی حکومت بننے کے بعد خوب چھان بین کی گئی لیکن تنظیم کے خلاف کوئی ثبوت حاصل نہ ہوسکا ۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ اگست 2016ء میں آئی آر ایف کے ایف سی آر اے لائنسنس کی تجدید کیوں کی گئی؟ اس لئے کہ عہدیداروں نے کسی خارجی دباؤ کے بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق کام کیا۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے آئی آر ایف کے لائسنس کی تجدید پر جوائنٹ سکریٹری جی کے دویدی اور دیگر تین عہدیداروں کو معطل کردیا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک مانو سنگھوی نے کہا کہ نائک کی این جی او سے جس وقت عطیہ لیا گیا تھا تب وہ حکومت کی زیر نگرانی نہیں تھی۔

Zakir Naik's NGO donated Rs 50-lakh to Rajiv Gandhi Trust

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں