اتر پردیش میں راہول گاندھی کی کسان یاترا کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-07

اتر پردیش میں راہول گاندھی کی کسان یاترا کا آغاز

دیوریا
آئی اے این ایس
کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج اتر پردیش میں اپنی ڈھائی ہزار کلو میٹر طویل یاترا کا آغاز کیا اورمودی پر موافق امیراور جانبدار ہونے کا الزام عائد کیا ۔ ضلع دیوریا کے رورا پور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم امیروں کے قرض معاف کرنا چاہتے ہیں ، لیکن کسانوں کے معاملہ میں ایسا کرنا نہیں چاہتے ۔ مودی جی کو چاہئے کہ وہ اتر پردیش اور ملک کے دیگر علاقوں میں کسانوں کے بینک قرض معاف کردیں۔ ہم نے کسانوں کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے اورر مودی جی کو بھی اس صورتحال کو سمجھنے میں مد د کرنے کے لئے اس یاترا کا آغاز کیا ہے۔ کانگریس قائد نے حکومت پر زور دیا کہ وہ برقی شرحوں کو پچاس فیصد تک گھٹادیں اور کسانوں کی پیداوار کے لئے دی جانے والی اقل ترین امدادی قیمت میں اضافہ کریں ۔ عوام کی کثیر تعداد نے راہول گاندھی کا خیر مقدم کیا ۔ جب وہ غلام نبی آزاد کے ساتھ دیوریا پہنچے تو کسی کو بھی ہیلی پیڈ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ بعد ازاں راہول گاندھی ایک دلت بستی پہنچے او روہاں عوام سے مختصر بات چیت کی ۔ انہوں نے بابا دگدیشور ناتھ کے شیواو مندر میں پوجا کی اورو رپھر ایک خصوصی طور پر تیار کردہ بس کے ذریعہ اپنے سفر کا آغاز کیا ۔ راہول گاندھی کے دفتر نے بتایا کہ یہ یاترا اتر پردیش میں39اضلاع اوور80کے منجملہ55لوک سبھاحلقوں کا احاطہ کرے گی۔راہول گاندھی سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر کہا موضع پچلاڑی سے گھر گھر مہم شرو ع ہوگی۔ کسانوں سے ملاقات کی اور کسان مانگ پتر حاصل کیے، جن میں انہوں نے اپنے مطالبات پیش کئے ہیں۔ راستہ میں عوام کی کثیر تعداد نے راہول گاندھی کے قافلہ کا خیر مقدم کیا۔ ان کی گاڑیوں پر پھول برسائے گئے ۔ راہول گاندھی نے کئی مرتبہ ان کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ پی ٹی آئی کے بموجب کانگریس قائد تقریبا پونے گیارہ بجے یہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچے اور کسانوں کے دروازوں پر دستک دینا شروع کی۔ راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیام کے ذریعہ عوام سے اپیل کی کہ وہ اس یاترا میں کانگریس کے ساتھ شامل ہوجائیں ، کیون کہ وہ اور ان کی پارٹی کسانوں مزدورں اور غریبوں کے حق کے لئے لڑ رہے ہیں ۔ پارٹی رفیق اور راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد کے ہمراہ 46سالہ کانگریس قائد نے کسانوں کے مکانات کا دورہ کیا اور ان سے کسان مانگ پتر حاصل کئے۔ انہوں نے کھاٹ سبھا کے ایک حصہ کے طور پر کسانوں کے ساتھ دو بدوبات کی ۔ ایک کسان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ راہول جی یہاں آئے اور ورہمارے مطالبات کی تکمیل کے ساتھ سماعت کی ۔ انہوں نے میرے بقایہ قرض کی تفصیلات حاصل کیں اور میرا موبائل نمبر بھی نوٹ کیا۔ انہوں نے مجھے تیقن دیا کہ اگر ریاست میں کانگریس برسر اقتدار آتی ہے تو ان کی پارٹی کسانوں کے قرض معاف کردے گی اور ربرقی شرحوں کو پچاس فیصد تک گھٹا دے گی۔ گاندھی خاندان کے جانشین نے ہمارے ارکان خاندان بالخصوص بچوں سے بھی بات چیت کی او ران کی تعلیم و مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔

Rahul Gandhi launches Uttar Pradesh election campaign, begins 'Kisan Yatra'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں