جموں و کشمیر پولیس میں ایس پی او تقرر کے لئے 25 ہزار درخواستیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-26

جموں و کشمیر پولیس میں ایس پی او تقرر کے لئے 25 ہزار درخواستیں

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر میں جاریہ بد امنی جس میں82جانیں ضائع ہوئیں کے باوجود عسکریت پسندوں کی دھمکیوں اور علیحدگی پسندوں کے اعلانات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسپیشل پولیس آفیسروں کی دس ہزار مخلوعہ جائیدادوں کے لئے بھرتی کے لئے ہزاروں امید وار حاضر ہوئے ۔ بھرتی کی کارروائی کے نگر انکار ایک سینئر عہدیدار نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ وادی کے دس اضلاع سے انہیں پچیس ہزار امید واروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو ایس پی او کی حیثیت سے خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ وادی میں بد امنی کے پیش نظر مرکز نے جموں و کشمیر پولیس کو مستحکم کرنے فوری اثر کے ساتھ ایس پی او کی مزید دس ہزار جائیدادوں پر تقرر کے لئے22ستمبر کو منظوری دی ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ سے سب سے زیادہ8600درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ضلع بڈگام سے چار ہزار، بارہمولہ سے3853، اننت ناگ سے چوبیس سو ، گندیربل سے سولہ سو ، کلگام سے1258، بندی پور ہ اور سری نگر سے فی ضلع ایک ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ریاست میں پہلے سے ہی پچیس ہزار ایس پی او بر سر خدمت ہیں جنہیں ماہانہ 600ہزار روپیہ مشاہرہ ادا کیاجاتا ہے ۔ ضلع پلوامہ کے 800اور ضلع شوپیان کے پانچ سو نوجوان درخواستیں پیش کئے ہیں ۔ عہدیدار نے بتایا کہ امید واروں کا فٹنس ٹسٹ منعقد ہوچکا ہے جس میں مختلف اضلاع میں علیحدگی پسندوں کے اعلان اور عسکریت پسندوں کی دھمکی کو نظر انداز کرکے نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کئے۔ عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کی جانب سے اگست کے آخری ہفتہ میں ایس پی او کی حیثیت سے پولیس میں ملازمت کے خلاف نوجوانوں کو دھمکی دی گئی تھی ۔ حزب کمانڈر ریاض نائک نے انتباہ دیا تھا کہ جو بھی بحیثیت ایس پی او ملازمت اختیار کرے گا اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

25K aspirants turn up to serve as SPOs in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں