Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2016-08-30 - بوقت: 16:45

آر ایس ایس منادر کو اسلحہ خانے بنا رہی ہے - کیرالہ وزیر سریندرن

Comments : 0
تھرواننتاپورم
یو این آئی
کیرالہ کے وزیر کے سریندرن نے آج الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس ، ریاست کے منادر کو اسلحہ خانہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ سی پی آئی ایم کی زیر قیادت ریاستی حکومت کو اس خصوص میں بے شمار شکایات موصول ہورہی ہیں اور حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں سخت ترین کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے ۔ سریندرن نے کہا مجھے مختلف تنظیموں بشمول آر ایس ایس کی جانب سے دیواسوام بورڈ کے تحت منادر میں غیر قانونی سر گرمیوں کی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔ ان حالات میں سماج میں پیدا ہونے والے اندیشوں کو دور کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس مندروں کو اسلحہ خانوں میں بدلتے ہوئے اور ان مقامات پر اسلحہ کی تربیت فراہم کرتے ہوئے بھکتوں کو منادر سے دور رکھنے کی کوشش کررہی ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ منادر رسومات اور شردھا کے مراکز ہوتے ہیں ، سریندرن نے کہا کہ حکومت کسی بھی فرد کو عبادت گاہوں کو غیر سماجی سر گرمیوں کے مراکز میں بدلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت اس خصوص میں پر زور انداز میں مداخلت کرے گی۔

RSS Conducting 'Illegal Activities' In Temples, Claims Kerala Minister

0 comments:

Post a Comment