تھریسامے برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-12

تھریسامے برطانیہ کی دوسری خاتون وزیر اعظم منتخب

لندن
پی ٹی آئی
تھریسامے چہار شنبہ کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لیں گی۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج یہ بات بتائی ۔ کنزرویٹیو پارٹی کی لیڈر کی اس دوڑ میں وزیر داخلہ تھریسامے کی واحد حریف غیر متوقع طور پر دستبردار ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے یہ بات کہی ۔ کیمرون نے کہا کہ وہ منگل کو آکری مرتبہ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور وزیر اعظم کی حیثیت سے دارالعوام کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔ جس کے بعد وہ بکنگھم پیالس جاکر ملکہ الزبیتھ دوم سے روسمی طور پر اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ کیمرون نے دس ڈومنگ اسٹریٹ کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ اس عمارت میں ہماری نئی وزیر اعظم آئیں گی جو شاید چہار شنبہ کی شام تک ذمہ داری سنبھالیں گی ۔ کیمرون نے23جون کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونے سے متعلق ریفرنڈم کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تھریسامے وزیرا عظم بنیں گی۔ انہیں کنزرویٹیو پارٹی میں بھرپور تائید حاصل ہے ۔ وہ ایک مضبوط اور اہم لیڈر ہیں اور آنے والے برسوں میں ہمارے ملک کو درکار قیادت فراہم کرسکتی ہیں ۔59سالہ تھریسامے مارگریٹ تھیچر کے بعد برطانیہ کی دوسری خاتون وزیرا عظم ہوں گی ۔ تھریسامے نے پارلیمنٹ کے باہر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ٹوری پارٹی کی لیڈر کی حیثیت سے انتخاب ایک اعزاز ہے ۔ انہوں نے ڈیوڈ کیمرون کی قیادت اور ٹوری پارٹی کے دوسرے صدارتی دعویداروں کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کا مطلب علیحدگی ہے ہم اس میں کامیاب رہین گے ۔ ہمیں اپنے ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم لوگوں کو ان کی زندگیوں پر مزید کنٹرول دیں گے اور اس طرح ہم ایک بہتر برطانیہ بنائیں گے ۔ اس سے پہلے دن میں تھریسامے کی واحد حریف اینڈری لسٹم ایک ڈرامائی اقدام کنزر ویٹیو پارٹی کی دورخی دوڑ باہر ہوگئیں جس کے بعد تھریسامے واحد دعویدار باقی رہ گئیں۔ دستبرداری کی اطلاع دیتے ہوئے ھریف امید وار نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ انہیں برطانیہ کی موجودہ حالات سے نمٹنے کے درکار تائید حاصل ہے ۔ انہوں نے تھریسامے کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈیوڈ کیمرون نے یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد اپنے استعفیٰ کا اعلان کیاتھا۔

Theresa May becomes Britain's second female PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں