کانگریس نے اترکھنڈ فلور ٹسٹ جیت لیا - بی جے پی کو شکست کا اعتراف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-11

کانگریس نے اترکھنڈ فلور ٹسٹ جیت لیا - بی جے پی کو شکست کا اعتراف

دہرہ دون
آئی اے این ایس
کانگریس کو ایک بڑی تقویت میں بر طرف چیف منسٹر ہریش راوت نے منگل کے دن اتر کھنڈ اسمبلی میں فلور ٹسٹ جیت لیا حالانکہ نتائج کا سرکاری اعلان چہار شنبہ کو ہوگا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے فوری شکست مان لی۔ ایوان72سے62رکنی ہوگیا تھا۔اسپیکر نے ووٹ نہیں ڈالا اور کانگریس کے9باغیوں کو ووٹنگ سے دور رکھا گیا ۔ واحد نامزد رکن نے بھی اپنے حق رائے دہی سے استفادہ نہی کیا ۔ سپریم کورٹ نے ووٹنگ کی نگرانی کی اور وہ چہار شنبہ کو نتیجہ کا اعلان کرے گی لیکن فلور ٹسٹ کے چند منٹ بعد ہی کانگریس پرجوش دکھائی دی ۔ نینی تال سے کانگریس رکن اسمبلی سریتا آریہ نے دہرہ دون میں ایک ٹی وی چیانل سے کہا کہ کانگریس فاتح رہی ۔ ہریش راوت نے جو پرجوش دکھائی دے رہے تھے، نتیجہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن سپریم کورٹ ، جمہوری طاقتوں، دیوتاؤں اور اتر کھنڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے جن سے ان کی جیت واضح ہوجاتی ہے ، کہا کہ ریاست اتر کھنڈ کل چہار شنبہ کو فاتح رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ریاست کے اوپر سے غیر یقینی کے بادل چھٹ جائیں گے ۔ چیزیں، چہار شنبہ کو واضح ہوجائیں گے لیکن انہوں نے سپریم کورٹ کی تابعداری میں اسمبلی کے اندر کیا ہوا اس بابت کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ۔ بیشتر کانگریسیوں نے نتیجہ پر تبصرہ سے انکار کیا لیکن بعض نے جیت کا نشان بنایا اور کانگریس زندہ باد اور ہریش راوت زندہ باد جیسے نعرے لگائے ۔ بی جے پی رکن گنیش جوشی نے مانا کہ ان کی پارٹی، اعتماد کا ووٹ ہار گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نمبروں کے کھیل میں کانگریس کو ہرا نہیں سکی۔ نئی دہلی میں کانگریس نے جو کافی خوش دکھائی دے رہی تھی، اتر کھنڈ کی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ اتر کھنڈ میں جمہوریت کی جیت ہوئی اور سازشیوں کی ہار ، سچائی ہمیشہ زور بازو اور پیسہ کی طاقت پر فاتح رہتی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی سے جس نے راوت کو بے دخل کرنے کانگریس کے باغیوں سے ملی بھگت کی تھی ، ملک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ جمہوریت کی جیت ہوئی ہے ۔ سپریم کورٹ کی بدولت اتر کھنڈ میں فلور ٹسٹ ممکن ہوا ۔ بی جے پی نے تو جمہوریت کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ فلور ٹسٹ کے باوجو د راوت کے مسائل ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں ۔ انہیں نئی دہلی میں سی بی آئی کو ان الزامات کا جواب دینا ہے کہ انہوں نے کانگریس کے باغیوں کو اپنے خیمہ میں واپس لانے رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے رد عمل ظاہر کرنے میں دیر نہیں لگائی اور کہا کہ اتر کھنڈ فلور ٹسٹ ، کانتیجہ مودی حکومت کے لئے بہت بڑا دھکہ ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اب امید کی جاتی ہے کہ مودی حکومت، ریاستی حکومتوں کو بے دخل نہیں کرے گی ۔ قبل ازیں منگل کی صبح بی ایس پی قائد مایاوتی نے اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی ، کانگریس کی تائید کرے گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ فرقہ پرست طاقتوں کی مخالفت کی ہے۔ ہمارے دو ارکان اسمبلی کانگریس کو ووٹ دیں گے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب برطرف چیف منسٹر ہریش راوت نے آج ایسا لگتا ہے کہ اتر کھنڈ اسمبلی کے فلور ٹسٹ میں نمبرس حاصل کرلئے۔ کہاجاتا ہے کہ61ارکان اسمبلی کے منجملہ 33نے انہیں ووٹ دیا۔ کانگریس کے9نا اہل ارکان ووٹنگ سے دور رہے ۔ کانگریس رکن اسمبلی ریٹا آریہ نے دعویٰ کیا کہ33ارکان اسمبلی نے راوت کو ووٹ دیا جب کہ بی جے پی ارکان اسمبلی نے مانا کہ ان کے خیمہ کو صرف28ووٹ ملے ۔ اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد پر جوش ہریش راوت نے کہا کہ اتر کھنڈ پر غیر یقینی کے بادل کل چھٹ جائیں گے ۔

Congress wins Uttarakhand trust vote, BJP admits defeat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں