میری واپسی کے لئے وقت موزوں نہیں - وجئے مالیا کا سنڈے گارجین کو انٹرویو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-14

میری واپسی کے لئے وقت موزوں نہیں - وجئے مالیا کا سنڈے گارجین کو انٹرویو

نئی دہلی، حیدرآباد
پی ٹی آئی
وجئے مالیا نے فی الحال ہندوستان کو ان کی واپسی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ مناسب وقت نہیں ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انہیں18مارچ کو حاضر ہونے کا حکم دیا ہے ۔ وجئے مالیا کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب حیدرآباد کی ایک عدالت نے چیک باؤنس کے ایک مقدمہ میں حاضر ہونے میں ناکامی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹر نیشنل ایر وپرٹ کو پچاس لاکھ روپے کے مبینہ چیک باؤنس کے مقدمہ میں عدالت نے مذکورہ حکم دیا ہے ۔ اسی دوران مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتا تریہ نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا مالیا کی کنگ فشر ایر لائنس کی جانب سے اس کے ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی میں بے قاعدگیاں ہیں ۔ وجئے مالیا کو مختلف بینکوں سے نو ہزار کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی مبینہ عدم ادائیگی پر کئی عدالتی کارروائیوں کا سامنا ہے ۔ ہندوستان سے 2مارچ کو ان کی بغیر کسی رکاوٹ روانگی سے سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے سنڈے گارجین کو ایک ای میل انٹر ویو میں بتایا کہ میں اصلاً ہندوستانی ہوں ، در حقیقت میں واپس ہونا چاہتا ہوں لیکن مجھے یقین نہیں کہ میری جانب سے دفاع کے لئے مجھے ایک شفاف موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا انہیں مجرم قرار دیا گیا ہے اور ان کے خلاف کافی جذبات پائے جاتے ہیں لیکن انہوں نے لوگوں سے خواہش کی کہ وہ شعوری طور پر سوچیں اور سمجھیں کہ تمام بزنس چاہے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے ان میں جوکھم رہتا ہے ۔ مالیا نے بینک کے قرضوں کی عدم ادائیگی کی بات کو گھٹانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ بزنس معاملات ہیں اور بینک یہ جانتے ہوئے کہ جوکھم ملوث ہے قرض دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ویلین نہ بنائیے ۔ میرے ارادے اچھے ہیں۔ میں خاموش رہتا ہوں اس لئے کہ مجھے ڈر ہے کہ میرے الفاظ کو کہیں توڑ مروڑ کر نہ پیش کیاجائے جس طرح دوسروں کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ ان کے جیسا شخص جس نے کھلی فضا میں زندگی گزاری ہے وہ چھپنے پر مجبور ہوجائے ۔ میں نے شان سے زندگی گزاری ہے اور اس کے لئے عوام نے بھی مدد کی ہے ۔ میں اپنی زندگی کے کسی پہلو کو کبھی بھی نہیں چھپایا ۔ میں ایک بے حد کھلا شخص ہوں ۔ میں روپوش ہونے پر مجبور ہوا اور یہ مجھے بیمار بنارہا ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب وجئے مالیا کے ملک چھوڑ دینے پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ ان کے گروپ نے بھاری قرض ادا نہیں کیا ہے ۔ اسی دوران بزنس مین نے آج کہا ہے کہ برطانیہ میں میڈیا ان کا تعاقب کررہا ہے ۔ لیکن اس نے بظاہر مقام کو نہیں دیکھا گیا ہے۔ بوکھلائے ہوئے مالیا جو بتایاجاتا ہے کہ برطانیہ میں ہیں اور پچھلے چند دنوں سے صرف ٹوئٹر پر پیامات بھیج رہے ہیں۔ ان کے ٹھیک محل وقوع کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں میڈیا میری تلاش کررہا ہے ۔ افسوس کی انہوں نے بظاہر مقام کو نہیں دیکھا ۔ میں میڈیا سے بات نہیں کروں گا ۔ اس طرح اپنی کوششوں کو ضائع نہ کریں ۔ وجئے مالیا جو بتایاجات ہے کہ وہ ہندوستان چھوڑ کر لندن جاچکے ہیں ، وہ ان کی گروپ کمپنیوں سے نو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ قرض رقم معہ سود کی وصولی پر قانونی کاروائی کا سامنا کررہے ہیں۔ چند شخصی ٹوئٹس کے علاوہ مالیہ مختلف خبروں کو دوبارہ ٹوئٹ کررہے ہیں ان میں ہوا بازی شعبہ میں مسائل اور ان کے اسپورٹ اور مشروبات کے وینچرس کا ذکر شامل ہے ۔ انہوں نے اپنے فرزند سدھارتھ مالیہ کے ایک ٹوئٹ کو بھی ری ٹوئٹ کیا ہے جس نے کہا ہے کہ لوگ یہ بات نہیں سمجھتے کہ میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ان کے ٹوئٹر کو در گزر کردئیے جانے پر ایک پیام میں جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ان سے اکتاگئے ہیں ۔ اس کے جواب میں انہوں نے یہ بات کہی ۔ اپوزیشن قائدین بشمول نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے سوالات اٹھائے کہ آخر انہیں ملک چھوڑدینے کی اجازت کیوں دی گئی۔

Time not right for my return to India, Vijay Mallya tells UK daily

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں