نیوکلیر اسلحہ کے حصول پر سعودی وزیر خارجہ کا اظہار خیال سے گریز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-22

نیوکلیر اسلحہ کے حصول پر سعودی وزیر خارجہ کا اظہار خیال سے گریز

واشنگٹن
پی ٹی آئی
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کھلے عام ان رپورٹس پر اظہار خیال سے انکار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاض، پاکستان سے نیو کلیر اسلحہ سے خریدنے کی کوشش کررہا ہے ۔ لیکن یہ کہا کہ سلطنت وہی کچھ کرے گی جب وہ اپنے طور پر پراجکٹس کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ میں تفصیلات میں جانا نہیں چاہتا ، جن کے بارے میں مباحث ہوچکے ہیں ۔ ہماری بات چیت غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ ہوچکی اور یقینا حامی حکومتوں کے ساتھ اس پر بات چیت ہوگی۔مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کو سمجھ لیں گے ۔ میں ان امور پر پبلک فورم میں مباھث کرنا نہیں چاہتا ۔ یقینا ٹیلی ویژن پر ان کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہوں گا ۔ یہ بات انہوں نے سی این این کو اس وقت کہی جب ان سے پاکستان کے ساتھ نیو کلیر اشتراک کے بارے میں دریافت کیا گیا ۔ ان کے یہ ریمارکس امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کے انتباہ کے ایک دن بعد سامنے آئے جس میں سعودی عرب اور پاکستان دونوں کو نیو کلیر اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ہونے پر انتبادہ دیا گیا تھا۔ کیری کی وارننگ ان ذرائع ابلاغ کے اطلاعات کے درمیان آئی کہ سعودی عرب پاکستان سے نیو کلیر اسلحہ سے خریدنے کی کوشش کررہا ہے ۔ پاکستان کے اعلیٰ قائدین حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کو سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا کہ اگر وہ سعودی عرب پر حملہ کی جسارت کرے گا جس کے بارے میں کئی تجزیہ نگاروں کا یہ خیال ہے کہ وہ نیو کلیر دھمکی اسلام آبا دکی جانب سے تہرا ن کو دی گئی ہے ۔ سعودی عرب دو باتوں کا عزم کرچکا ہے ۔ میں ہمیشہ سے کہتا ہوں کہ دونوں باتوں پر ہم اظہار خیال نہیں کریں گے جو ہمارے عقیدے اور ہماری سیکوریٹی سے متعلق ہے۔ سعودی عرب وہی کچھ کرے گا جو ہمارے ملک اور عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہے اور کوئی ضرر نہ پہنچے ۔ الجبیر نے مزید کہا کہ بیشتر ممالک کو اس بات پر تشویش ہے کہ ایران کروڑہا ڈالر کے سرمایہ سے نیو کلیر معاملت کرنے والا ہے ۔ میرے خیال میں دنیا کے کئی ممالک کو اس بات پر تشویش ہے کہ ایران یہ رقم دیگر فنڈس کے ساتھ جوہری سرگرمیوں کے سلسلہ میں استعمال کرسکا ہے ۔ جب کہ یہ رقم ملک میں عوام کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مقرر کی گئی ہے ۔ عادل الجبیر نے کہا کہ ان کا ملک وہ سب کچھ کرے گا جو ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے کرنا پڑے گا ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لئے نیو کلیر اسلحہ بنانے کے امکان کو رد کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ منگل کو خبر رساں ادارے رائٹر کے اس سوال پر کہ اگر ایران نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کے باوجود نیو کلیر اسلحہ بنالیا تو کیا سعودی عرب نیو کلیر اسلحہ حاصل کرے گا تو وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ان کاملک وہ سب کچھ کرے گا جو ہمیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے لئے کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جوہری معاہدہ کے تحت ایران پر مغرب کے پابندیوں کے خاتمہ کا خیر مقدم کریں گے اگر ایران غیر منجمد کیے گئے اثاثوں کو اپ نے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے استعمال کرے ۔ مگر انہوں نے کہا کہ اگر یہ پیسہ ایرانی حکومت کی مذموم سر گرمیوں کے لئے استعمال ہوگا تو اس کا منفی رد عمل سامنے آئے گا ۔ نیو کلیر معاہدہ کی مخالفت کرنے والے کچھ امریکی قانون سازوں ، سعودی عرب اور اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اربوں ڈالر مالیت کے غیر منجمد کیے گئے اثاثوں کو دہشت گرد گروہوں اور ملیشیاز کی مالی معاونت کے لئے استعمال کرسکتا ہے ۔ اس ماہ کے اوائل میں سعودی عرب کی طرف سے ایک شیعہ عالم دین کو سزاے موت دئیے جانے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ سزائے موت دئیے جانے کے بعد مشتعل ایرانیوں نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کردیا تھا ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ان خدشات کو رد کردیا کہ سعودی عرب ایرانی خطرہ سے نمٹنے کے لئے نیو کلیر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرسکتا ہے ۔

Saudi Arabia Minister Avoids Questions On Acquiring Nukes From Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں