صدر مجلس اویسی فرقہ وارانہ سیاست کررہے ہیں - مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

صدر مجلس اویسی فرقہ وارانہ سیاست کررہے ہیں - مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو

حیدرآباد
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر وینکیا نائیڈونے آج صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ اگر وہ دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بیف کے استعمال پر امتناع نہیں چاہتے تو جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کو ووٹ دیں ۔ مرکزی وزیر نے یہاں سعید آباد میں ایک جلسہ عام کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر سیاسی قائدین انتخابات میں یہ کہا کرتے ہیں کہ اگر وہ اقتدار پر آجائیں تو پینے کا پانی سربراہ کیاجائے گا ، سڑکیں تعمیر کی جائیں گی لیکن یہ جماعت( مجلس اتحاد المسلمین) نئی چیزیں کہہ رہین اور یہ کہا جارہا ہے کہ اگر آپ بیف چاہتے ہیں تو ہمیں ووٹ دیں ۔ یہ بھی کہ اگیا کہ بیف آپ(عوام) اور ترقی ہمارے لئے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ عوام کی غذائی ترجیحات پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ میں اس معاملہ میں نہیں جانا چاہتا کہ کیا کھانا چاہئے ۔ انسانوں کو چھوڑ کر ہر کسی کوئی بھی چیز کھانے کا حق ہے ۔ انہیں کھانے دیجئے ، اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کررہے ہیں ۔ کل ایک جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ بلدی انتخابات میں اگر مجلس اتحاد المسلمین کو اقتدار پر نہیں لایا گیا تو شہر میں بیف کے استعمال پر اور بیف کی فروخت پر امتناع عائد ہوسکتا ہے اور وہ عوام کو خوفزدہ نہیں کررہے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر ہم اقتدار پر نہیں آئیں گے تو ایسی صورت میں مذہب کا سہارا لے کر حیدرآباد میں بیف پر امتناع کا امکا ن برقرار رہ سکتا ہے ۔ بیرسٹر اسد اویسی نے یہ بھی کہا تھا کہ اس قسم کے امتناع سے مہاراشٹرا کی طرح یہاں بھی غریبوں کے علاوہ بیف کے تاجرین متاثر ہوں گے ۔

MIM polarising people on communal lines: Venkaiah on Owaisi's beef statement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں