اوڈیشہ پولیس کو چار مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-27

اوڈیشہ پولیس کو چار مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش

بھوبنیشور
آئی اے این ایس
اوڈیشہ پولیس نے آج چار مشتبہ دہشت گردوں کی تلاشی شروع کردی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ عراقی شہری ہیں جو یہاں ایک ہوٹل پر پولیس کے دھاوے سے عین قبل فرار ہوگئے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ چاروں ریاستی دارالحکومت میں یوم جمہوریہ تقاریب درہم برہم کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ اتفاق یہ ہوٹل اس مقام سے بمشکل300میٹر دور ہے جہاں یوم جمہوریہ تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ چاروں بیرونی شہری پیر کی رات ہوٹل میں قیام کے لئے پہنچے تھے اور جب حکام نے انہیں شناخت کے لئے اپنے پاسپورٹ دکھانے کے لئے کہا تو وہ ایسا نہیں کرسکے ۔ اس کی وجہ اسے ان کی نقل و حرکت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ۔ پولیس کمشنر آر پی شرما نے بتایا کہ چارون مشتبہ دہشت گرد دہلی کے رجسٹریشن نمبر والی گاڑی میں بھوبنیشور پہنچے تھے اور انہوں نے ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا اور اپنے آپ کو عراقی شہری ظاہر کیا تھا ۔ پولیس کمشنر آر پی شرما نے بتایا کہ ہوٹل کے عہدیداروں نے جب انہیں اپنا شناختی صداقت نامہ دکھانے کے لئے کہا تو وہ وہاں سے فرار ہوگئے ۔ شرما نے بتایا کہ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی پائی گئی ۔ انہوں نے کہا ہمیں بعض افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع ملی تھی ۔ بھوبنیشور میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مشتبہ دہشت گرد حملہ کی اطالع بھی دی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس کے بھی سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے مختلف علاقوں اور بھوبنیشور میں مختلف مقامات پر دھاوے کئے گئے۔

Odisha Police looking for four terror suspects

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں