دفاع کا مطلب صرف طاقت ہی نہیں دماغوں کی بھی ضرورت - وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-24

دفاع کا مطلب صرف طاقت ہی نہیں دماغوں کی بھی ضرورت - وزیر دفاع منوہر پاریکر

رانچی
یو این آئی، پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج جھار کھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے پہاڑی مندر پر دنیا کا سب سے بڑا اور ہندوستان میں سب سے اونچا ترنگا لہرایا ۔ اس موقع پر آج یہاں برسامنڈافٹبال اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں مسٹر منوہر پاریکر نے ملک کے تیسری اور جھار کھنڈ کی پہلی ڈیفنس سیکوریٹی یونیورسٹی کا آن لائن سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ پر ملک کا سب سے اونچا، سب سے بڑا، شاندار اور خوبصورت پرچم لہرانے کا انہیں موقع ملا ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ جدید دور میں دفاع کا مطلب طاقت ہی سب کچھ نہیں ہے بلکہ دماغوں کی بھی ضرورت ہے ۔ پاریکر نے کہا کہ دفاع کا مطلب صرف طاقت ہی نہیں ہے بلکہ دماغوں بھی ضرورت ہے کیونکہ ہم سائبر دور میں رہتے ہیں جہاں سائبر حملے بھی کئے جاتے ہیں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام یہاں مورابی فٹبال اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے جھار کھنڈ رکھشا شکتی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ طاقت اور انٹلی جنس سائبر حملوں سے نمٹنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طاقت اور انٹلی جنس درکار ہے کیوں کہ یہ سائبر دور ہے ۔ پ اریکر نے مزید کہا کہ یہ دوہری خصوصیات سائبر حملوں کے ساتھ نمٹنے میں مددگار ہوں گی ۔ وہ تقریب میں ہجوم سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ جھار کھنڈ گجرات اور راجستھان کے بعد تیسری ریاست بن گئی ہے جہاں رکھشا شکستی یونیورسٹی موجود ہے جو چند سال قبل گجرات میں شروع کی گئی تھی۔ جس میں پولیس سائنس اور داخلی سلامتی کے شعبہ میں سرٹیفکیٹ ، ڈپلوما اور ڈگری کورسس کا پیشکش کیاجاتا ہے ۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یونیورسٹی رانچی کے قریب25ایکر اراضی پر قائم ہوگی اور اس کے داخلوں کی تعداد ہر سال300تا500طلبہ پر مشتمل ہوگی ۔ چیف منسٹر رگھوبارداس نے کہا کہ یونیورسٹی کا تعمیری کام جون، جولائی میں شروع ہوگا ۔ پاریکر نے کہا کہ جھار کھنڈ میں ملک کے پچاس فیصد معدنی وسائل ہیں لیکن ریاست ترقی نہیں کرسکی جو اس کو کرنا چاہئے تھا ۔ اس ریاست نے ملک کو بہت کچھ دیا ہے اور ملک نے بھی بدلے میں اس کو بہت کچھ دیا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ یونیورسٹی کے کام کاج کے آغاز پر آئندہ دو برسون میں تبدیلی آئے گی۔ انہو ں نے1971ء کی جنگ کے شہید البرٹ ایکا کی یاددہانی کرائی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ جھار کھنڈ ملک میں دفاع اور سیکوریٹی سرویسس میں زیادہ حصہ لے سکتا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں