برقی بچت کے لئے ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کا استعمال حکومت آندھرا پردیش کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-14

برقی بچت کے لئے ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کا استعمال حکومت آندھرا پردیش کا اقدام

حیدرآباد
یو این آئی
بجلی کی بچت کے غیر معمولی نتائج حاصل ہونے اور بجلی کے تحفظ کے لئے پانچ باوقار نیشنل ایوارڈ جیتنے پر حوصلہ پاکر حکومت آندھرا پردیش نے روایتی ٹیوب لائٹس کو دیہی علاقوں میں ایل ای ڈیز لائیٹس سے تبدیل کرنے کے ایک اور قدم کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے اسٹیٹ انرجی کنرویشن مشن، بجلی اور پنچایت راج محکمہ جات کو اس پر عمل کے لئے مناسب میکانزم تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ، ریاست میں مرحلہ وار طور پر 12,900گرام پنچایتوں میں اس غیر معمولی کام پر توجہ دینے کی ضرورت دینے پر زور دیا جس سے توقع ہے کہ سالانہ تقریبا200ملین یونٹ بجلی کی بچت کے علاوہ گرام پنچایتوں پر بجلی کے بلز کے بوجھ میں کمی آسکتی ہے۔14تا20دسمبر منعقد ہونے والے قومی تحفظ بجلی ہفتہ کے پیش نظر بجلی کی بچت سر گرمیوں کے سلسلہ میں افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجلی کی بچت کے محاذ پر ہندوستان کی سر فہرست ریاست بننا اعزاز کی بات ہے ۔ اس سے پیرس میں موسم کی تبدیلی کے چوٹی اجلاس میں عالمی بجلی کے ماہرین کی توجہ حاصل کی گئی ہے۔ افسروں نے یہ بات بتائی۔ ریاست میں تا حال1.2کروڑ سے زائد ایل ای ڈی بلبس کی تقسیم کے کام کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے محکمہ بجلی کے سکریٹری کو ہدایت دی کہ 31مارچ2016ء سے پہلے ایک کروڑ خاندانوں میں دو کروڑ بجلی بلبس کی تقسیم کے عمل کو مکمل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لگائی گئی 5.5لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کے بر خلاف ادارہ جات مقامی میں2.5لاک ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے ذریعہ ریاست کو امتیازی مقام حاصل ہوا ہے ۔ محکمہ بجلی کے سکریٹری اجئے جین نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ای ای ایس ایل کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر سورب کمار آندھرا پردیش میں ایل ای ڈی رورل اسٹریٹ لائٹس میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آئے ہیں جہاں پرمحکمہ پنچایت راج کی جانب سے مرحلہ وار انداز میں مواجعات میں تقریبا25لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ انہو ں نے چندرا بابو نائیڈو کو ای ای ایس ایل اور حکومت ہند کے تعاون سے جلد ہی آندھرا پردیش کے مغربی گوداری کے نرسا پور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت عوام میں بجلی کی بچت کے پنکھوں کی تقسیم سے بھی واقف کروایا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ایل ای ڈی بلبس اور اسٹار والے بجلی آلات کے استعمال کی وکالت کی جس سے بجلی کے بلز میں کمی ہوسکے گی اور ماحولیاتی تحفظ کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی نسلوں کے لئے گرین ہاؤز گیس کے اخراج کو روکا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے ماحولیاتی تحفظ کے پروگرام کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں