وزیراعظم مودی کے مختصر دورہ کی پاکستان کی جانب سے ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-26

وزیراعظم مودی کے مختصر دورہ کی پاکستان کی جانب سے ستائش

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مختصر دورہ کی یہ کہتے ہوئے کھل کر ستائش کی کہ یہ خالصتاً ایک خیر سگالی دورہ تھا اور دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کی تشویش کو دور کرنے اور علاقہ میں خوشحالی کے لئے امن بات چیت جاری رکھنے سے اتفاق کیا ۔ نواز شریف سے مودی کی ملاقات کے بعد میڈیا کو اس بارے میں بتاتے ہوئے معتمد خارجہ اعزا ز احمد چدھری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا دورہ لاہور منصوبہ بند نہیں تھا ۔ مختصر نوٹس پر اس کا انتظام کیا گیا ۔ مودی نے افغانستان سے دہلی واپس ہوتے ہوئے نواز شریف سے ملاقات کے لئے لاہور آنے کی خواہش ظاہر کی جس پر ہنگامی طور پر ان کے استقبال کا بندوبست کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس دورہ کو مثبت قرار دیا ہے ۔ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئے۔ دونوں وزرائے اعظم نے امن بات چیت جاری رکھنے اور اس مقصد کے لئے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اپنے عوام کی خوشحالی کے لئے نئے باب کے آغاز کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ دونوں وزرائے اعظم باہمی اعتماد کو بحال کرنا چاہتے ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا کے مسائل بشمول غربت کو حل کیاجاسکے ۔ چودھری نے مزید بتایا کہ عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے اور اس کے لئے ماحول سازگار بنانے سے اتفا ق کیا۔

Pakistan praises PM Modi's stop-over at Lahore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں