Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2015-12-21 - بوقت: 23:31

اسپین کی میریا لالاگنا رویو مس ورلڈ منتخب

Comments : 0
Miss-Spain-Mireia-Lalaguna-Royo
بیجنگ
یو این آئی
اسپین کی میریالالاگنا رویونئی مس ورلڈ بن گئیں۔ خطاب کی مضبوط دعویدار ہندوستان کی آریتی آریہ سر فہرست20حسیناؤں میں بھی جگہ نہیں بنا پائیں۔ چین کے جنوبی شہر سانیا کے ایک جزیرہ ریسارٹ میں ہوئے مس ورلڈ2015مقابلہ میں دنیا بھر کی114حسیناؤں نے شرکت کی تھی ۔ گزشتہ سال کی مس ورلڈ جنوبی افریقہ کی رولینے اسٹراؤس نے رویو کے سر پرمس ورلڈ کا تان پہنایا۔ اس مقابلہ میں روس کی صوفیہ نکی چک دوسرے اور انڈونیشیا کی ماریہ ہار فانتی تیسرے مقام پر رہیں. 23سالہ رویو بار سیلونا میں رہتی ہیں اور انسٹا گرام پر کافی سرگرم ہیں ۔ ان کے پاس فارما کولوجی کی ڈگری ہے اور وہ نیوٹریشنن میں پوسٹ گریجویٹ کرنا چاہتی ہیں۔ رویو نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں باہری طور پر خوبصورت ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اندر سے خوبصورت نہیں ہوں ۔ میں جتنی باہر سے خوبصورت ہوں ، اتنا ہی من سے بھی۔ مقابلہ شروع ہونے سے پہلے مس انڈیا آدتیہ آریہ کو مضبوط دعویدار سمجھا جارہا تھا لیکن ایک بار پھر ہندوستان کے ہاتھ مایوسی لگی۔ آدیتی سر فہرست 20امید واروں میں بھی جگہ حاصل نہیں کرپائیں ۔ اس بار مس ورلڈ مقابلہ تنازعات میں گھرا رہا کیوں کہ چین نے انسانی حقوق کے مسائل پر اس کی برائی کرنے والی مس کناڈا اناستا سیالن کو اس مقابلہ حسن میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Miss World 2015: Spain's Mireia LALAGUNA ROYO wins

0 comments:

Post a Comment