وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے چندرابابو نائیڈو کو چنڈی یگنم میں شرکت کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-15

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے چندرابابو نائیڈو کو چنڈی یگنم میں شرکت کی دعوت

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج آندھرا پردیش کے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو کو چنڈی یگنم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ یگنم ضلع میدک کے ایراوالی میں واقع کے سی آر کے فارم ہاؤز میں مقرر ہے جس کا آغاز23دسمبر سے ہوگا ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر، وجئے واڑہ کے قریب ونداوالی پہنچے جہاں چیف منسٹر اے پی کی قیام گاہ ہے ۔ کے سی آر نے چندر بابو نائیڈو کو چنڈی یگنم میں شرکت کا دعوت نامہ اور گلدستہ بھی پیش کیا اور خواہش کی کہ کسی بھی صورت میں یگنم میں شرکت کرین ۔ قبل ازیں کے سی آر نے پارٹی قائدین کے ساتھ بیگم پیٹ ایر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر وجئے واڑہ پہنچے جہاں اے پی کے وزیر فینانس رام کرشنوڈو اور دیگر وزراء نے کے سی آر کا شاندار خیر مقدم کیا۔ وہ ایر پورٹ سے سیدھا نائیڈو کی قیام گاہ پہنچے جہاں چندر ابابو نائیڈو نے کے سی آر کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا اور انہیں گلدستہ بھی دیا۔ دونوں قائدین نے لنچ بھی کیا۔ یہ لنچ، کے سی آر کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا ۔ یو این آئی کے بموجب چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ آج وجئے واڑہ کے لئے روانہ ہوئے جہاں وہ آندھرا پردیش کے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو کو ایوتھا چنڈی یگنم میں شرکت کی دعو ت دی۔ چیف منسٹر تلنگانہ اس یگنم کا خود اہتمام کررہے ہیں جو23تا27دسمبر ان کے آبائی موضع ضلع میدک میں منعقد ہوگا ۔ کے سی آر ، وزیر فینانس ای راجندر او ر ٹی آر ایس کے دیگر قائدین کے ساتھ گنا ورم ایر پورٹ پہنچے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ یہاں پہنچے ایر پورٹ پر اے پی کے وزیر صحت کے سرینواس اور وزیر سماجی بہبود آرکشور بابو نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا خیر مقدم کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست آندھرا پردیش کے صدر مقام امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب میں کے سی آر کو مدعو کرنے کے لئے نائیڈو کے سی آر کے کیمپ آفس گئے تھے ۔ کے چند ر شیکھر راؤ نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی، وزیر اعظم نریندر مودی، چیف جسٹس آف انڈیا اور دیگر کئی مرکزی وزراء کو چنڈی یگنم میں شرکت کی دعوت دی ہے ، اس یگنم میں گیارہ سو پجاری اور ویدک اسکالرسس حصہ لیں گے ۔ توقع ہے کہ وجئے واڑہ میں مختصر توقف کے دوران کے سی آر ، کنکادرگا مندر جو اندرا کادری پہاڑی پر ہے میں پوجا بھی کریںگے ۔

KCR invites Chandrababu Naidu for 'Chandi Yagnam'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں