ہندوستان کو تیل اور گیس روس سربراہ کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-28

ہندوستان کو تیل اور گیس روس سربراہ کرے گا

ماسکو
پی ٹی آئی
ہندوستانی کمپنیوں کے لئے اس کے آئیل اور گیس شعبہ کو کھولنے روس کا فیصلہ باہمی تجارت میں قابل لحاظ اضافہ کا باعث بنے گا اور دونوں فریق ہائیڈرو کاربنس شعبہ میں چند مزید حصول یابیوں اور پراجکٹس پر مذاکرات کررہے ہیں ۔ ہندوستانی سفیر برائے روس پی ایس راگھون نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ روس اس کے کثیر تیل اور گیس کے ذخائر کو اسٹراٹیجک وسائل سمجھتا ہے اور اس نے قریبی باہمی تعلقات کے ساتھ ہندوستانی کمپنیوں کو تیل اور گیس کی درآمد کی اجازت دی ہے ۔ یہ روس کے ہائیڈورکاربنس شعبہ میں ہندوستان کی جانب سے ایک حقیقی کامیابی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں کے لیے اس کے تیل اور گیس کے شعبہ کو کھلا رکھنے روس کے فیصلہ سے سالانہ باہمی تجارت میں قابل لحاظ اضافہ ہوگا جس اس وقت دس بلین ڈالر ہے ۔ گزشتہ ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ روس کے دوران ہندوستانی اور روسی تیل کمپنیوں کے درمیان کئی معاہدات پر دستخط کئے گئے ۔ تیل کے شعبہ میں یو این جی سی ودیش لمٹیڈ بھی شامل ہے جو روس کے وانکورنیفٹ آئیل فیلڈ سے15فیصد تیل اور گیس خریدے گی جس کی مالیت تقریبا1.3بلین ڈالر ہوگی ۔ وانکورنیفٹ ، روس کا دوسرا بڑا آئیل فیلڈ ہے اور یہ تیل کے تاجر روس نیفٹ کی ملکیتہے ۔ ہندوستان کو دنیا کی تیزی سے فروغ پذیر انرجی مارکٹس میں ایک سمجھاجاتا ہے اور اس کی نظر روس اور وسطی ایشیائی ممالک میں بڑے گیس اور تیل کی کھوج کے پراجکٹس میں عظیم تر رسائی پر ہے ۔ راگھون نے کہا کہ نئی دہلی نے گزشتہ ہفتہ صدر ولادیمیر پوتین اور نریندر مودی کے درمیان دسمبر میں سمٹ مذاکرات کے دوران ہندوستانی کمپنیوں کے لئے اس کے تیل اور گیس کے شعبہ کو کھولنے کے لئے روس پر دباؤ ڈالا تھا اور روس اب اس درخواست پر غور کررہا ہے ۔ روس کے ایک بڑے ہائیڈروکاربن پاور کے ہم ایک بڑے ہائیڈرو کاربن کنزیومر ہیں ہماری انرجی سیکوریٹی کا ہائیڈرو کاربنس پر انحصار ہے ۔ چنانچہ ایک متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان ، روس کی ہائیڈرو کاربنس انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کی جدو جہد میں اضافہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ یو این جی سی ودیش لمٹیڈ چنددیگر تجاویز پر کام کرنے کے علاوہ روس کے تیل کے شعبوں میں مزید حصول یابیوں کی کھوج میں ہے ۔

India gets oil deals as Russia opens doors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں