رائٹر
ایران کے صدر حسن روحانی نے آج کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے مذہب کی امیج کو بہتر بنانا چاہئے جو داعش جیسے سخت گیر گروپوں کے تشدد کی وجہ سے مسخ ہوگئی ہے ۔ روحانی نے تہران میں اسلامی اتحاد کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظر میں اسلام کی امیج سدھارنا ہمارا فرض ہے ۔روحانی نے کہا کہ کیا ہم نے کبھی سونچا تھا کہ ہمارے دشمنوں کے بجائے اسلامی دنیا سے ایک چھوٹا سا گروپ اسلام کی زبان استعمال کرتے ہوئے ہلاکتوں، تشدد، تباہی و جبری وصولی اور نا انصافی کا مرتکب ہوگا ۔ روحانی نے کہا کہ اسلامی اصول داعش جیسے گروپوں کی انتہا پسندی اور تشدد کی مخالفت کرتے ہیں ۔ روحانی نے شام ، عراق اور یمن میں ہلاکتوں اور خونریزی پر خاموش رہنے کے لئے مسلم ممالک پر تنقید کی۔
Iran's Rouhani says it's up to Muslims to correct Islam's image
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں