عربی زبان کا عالمی دن 18 دسمبر کو منایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-19

عربی زبان کا عالمی دن 18 دسمبر کو منایا گیا

دبئی
یو این آئی
آج عربی زبان کا عالمی د ہے اور اس سلسلہ میں دنیا بھر میں مختلف پروگرام منعقدکئے جارہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسکو نے انسانی تہذیب اور ثقافتی ورثہکو محفوظ رکھنے میں عربی زبان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے 19دسمبر2010ء کو فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال18دسمبر کو عربی زبان کا عالمی دن منایاجائے گا۔ تاکہ دنیا کو اس زبان کی اہمیت اور وسعت سے آگاہ کیاجاسکے ۔ عربی زبان کا پہلا عالمی دن18دسمبر2012ء کو منایا گیا ۔ یاد رہے کہ18دسمبر 1973ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عربی زبان کو اپنی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپنے وسیع اور جامع ادبی سرمائے کی وجہ سے عربی زبان کا شمار دنیا کی6بڑی زبانوں میں ہوتا ہے ۔ اس کی حیات بخش قوت ، رسیلا پن ، استعارات کی رنگینی اور گرامر( صرف و نحو) کی جامعیت اسے دنیا کی تمام زبانوں سے ممتاز کرتی ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں چینی، انگریزی ، وغیرہ کے بعد عربی زبان کا پانچ واں نمبر ہے۔ عرب دنیا کے تقریبا45کروڑ افراد اس کو مادری زبان کے طور پر بولتے ہیں جب کہ دنیا بھر میں1.5ارب سے زیادہ افراد ثانوی حیثیت سے اس زبان کا استعمال کرتے ہیں ۔ قرآن کریم کی زبان ہونے کے سبب عربی کو خصوصی تقدس حاصل ہے اور دین اسلام میں نماز، ذکر و اذکار اور دیگر عبادتیں اس کے بغیر پوری نہیں ہوتی ہیں ۔

18 December - World Arabic Language Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں