رائٹر
عمان کے سلطان قابوس جرمنی میں8ماہ تک علاج کے لئے قیام کے بعد واپسی کے بع دپہلی مرتبہ پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے لئے عوام کے درمیان آئے ۔ ان کی تقریر کو ٹی وی پر نشر کیا گیا ۔ ان کی طویل غیر حاضری نے جزیرہ نما عرب کی ریاست میں جانشین کے تعلق سے تشویش بڑھادی تھی۔75سالہ سلطان قابوس1975ء سے عمان کے حکمراں ہیں۔ مارچ میں ان کی واپسی پر سرکاری میڈیا نے کہا کہ ان کا علاج کامیاب رہا اور اب وہ مکمل طورپر صحت مند ہیں لیکن اپنی واپسی کے بعد سے انہوں نے شاذو نادر ہی عوام میں اپنی جھلک دکھائی اور بیرون ملک نمائندگیوں کے لئے انہوں نے دیگر سینئر عہدیداروں کو ذمہ داریاں دیں۔ سلطان قابوس جو صحتمند نظر آرہے تھے عمان کونسل سے3منٹ خطاب کیا انہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Oman leader Sultan Qaboos makes rare public appearance
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں