گیتا کی پاکستان سے ہندوستان کو واپسی - خاندان کو پہچاننے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-27

گیتا کی پاکستان سے ہندوستان کو واپسی - خاندان کو پہچاننے سے انکار

پاکستان کے شہر کراچی سے ہندوستانی شہری گیتا15برسوں کے بعد اپنے ملک ہندوستان پہنچ گئی ہیں اور ان کے ہمراہ بلقیس ایدھی، صبا ایدھی اور حمزہ ایدھی سمیت5افراد بھی دہلی آئے ہیں ۔ سرض جوڑے میں ملبوس گیتا کا ایر پورٹ پر شاندار استقبال کی اگیا ۔ عام شہریوں کی جانب سے تحائف اور پھول پیش کئے گئے۔ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ انہوں نے گیتا کے خاندان کے لئے تحائف لائے ہیں جن میں گیتا کی ماں کے لئے چار ساڑیاں شامل ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے بتایا کہ گیتا کے ہندوستان جانے کے تمام انتظامات میں ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اہم کردار اداکیا اور وہ ان کے شکر گزار ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کی ایک مقامی عدالت میں گیتا نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ وہ کس طرح پاکستان پہنچیں اور ان کا گھر کہاں تھا؟ گیتا، پیر کی صبح8بجے فلائٹ نمبرپی کے272سے کراچی سے روانہ ہوئیں جو صبح دس بج کر بیس منٹ پر دہلی پہنچیں ۔ گیتا نے جو بول نہیں سکتیں ہاتھ کے اشارے سے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ گھرواپسی پر بہت خوش ہیں۔ دختر ہند گیتا کو وطن واپس لانے کے بعد حکومت ہند اب پاکستان میں موجود سلمان کو بھی ہندوستان لانے کا نظم کرے گی جس کے والدین یہاں ہندوستان میں ہیں ۔ اس یقین دہانی کے ساتھ آج وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزارت خارجہ میں کراچی سے دہلی لائی جانے والی ہندوستانی لڑکی گیتا اور سرحد پار مادارنہ شفقت کے ساتھ اس کی حفاظت کرنے والی بلقیس ایدھی کوی موجودگی میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے عوامی پہلو کو سیاست سے بالا تر رکھنے پر زور دیا۔ سوراج نے بتایا کہ اگرچہ گیتا یہاں پہنچنے پر بہار کی سہرسہ کے خاندان کو نہیں پہچان سکی ہے جس کی تصویر کراچی میں دیکھ کر اس نے ایسے تاثرات دئیے تھے جیسے وہ اپنے ماں باپ کو پہچان رہی ہے ، اس سلسلہ میں بہر حال ڈی این اے تصدیق کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیاجائے گا، تب تک گیتا اندور کے ایک مرکز میں رہے گی ۔ سوراج نے گیتا کی واپسی کو ایک خوشگوار موقع قرار دیتے ہوئے ہند۔ پاک تعلقات کے حوالے سے سیاسی سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ پاکستان سے ہندوستان آنے کے خواہش مند سلمان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سلمان کے علی گڑھ میں رہنے والے والدین نے مبینہ طور پر سلمان کو کم عمری میں پاکستان میں نانی کے پاس چھوڑ دیا تھا ۔ نانی کے انتقال کے بعد سلمان، ہندوستان آنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اور بھی معاملات ہیں جنہیں سلجھانے کی کوشش کی جائے گی ۔ آج گیتا کے خون کا نمونہ بھی حاصل کرلیا گیا ہے ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) نے کراچی سے تقریبا 15رس بعد اپنے وطن لوٹنے والی گیتا کے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے دو ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے ۔ ڈی این اے جانچ کا نتیجہ15020دن کے بعد ہی آئے گا ۔ ایمس کے فارنسک ڈیویژن کے سربراہ ڈاکٹر سدھیر گپتا نے بتایا کہ ہم نے اپنے دو ڈاکٹر اس ہوٹل کو روانہ کئے ہیں جہاں گیتا ٹھہری ہوئی ہے ۔ ڈی این اے سیمپل ایمس کی فارنسک لیب اور سنٹرل فارنسک لیباریٹری کو بھیجے جائیں گے تاکہ حقیقی والدین کا پتہ چلایاجاسکے ۔

Geeta Home After Over 10 Years in Pakistan, Doesn't Recognise 'Family'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں