دبئی میں گلف تلنگانہ ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-06

دبئی میں گلف تلنگانہ ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام

دوبئی میں گلف تلنگانہ ویلفیئر اسوسی ایشن دوبئی کیجانب سے دعوت افطار کا اہتمام ، 200؍غیرمقیم ہندوستانیوں کی شرکت

ایلیشیٹی سرینواس حال مقیم دوبئی یو اے ای کی اطلاع کے بموجب گلف تلنگانہ ویلفیئر اینڈ کلچرل اسوسی ایشن دوبئی کیجانب سے صوبہ ہوٹل ،ڈیرہ دوبئی میں مسلم روزہ داروں کیلئے ایک دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا اس دعوت افطار کے انتظامات کی ذمہ داری تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح الدین کے سپرد کی گئی تھی جنہوں نے بہترین انتظامات کئے تھے سید جاوید علی نے بعد افطار نماز مغرب کی امامت کی اس دعوت افطار میں ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے زائد از 200؍ تارکین وطن نے بلاء مذہب و ملت شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کا دوبئی میں مظاہرہ کیا جن میں ڈاکٹرس، انجنیئرس ،بینکرس،ماہرین معاشیات،دانشور، اساتذہ ، کے علاوہ مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے تارکین وطن شامل ہیں ۔ اس مؤقع پر صدر گلف تلنگانہ ویلفیئر اینڈ کلچرل اسوسی ایشن دوبئی جواڑی سرینواس راؤ،کنوینرنریندر ریڈی ،نائب صدر ایٹا سرینواس راؤ اور دیگر نے کہا کہ مذہب اور ذات پات کی بندشوں سے اوپر اٹھ کر ہمیں ریاست تلنگانہ کی تعمیر نو کا حصہ بننے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دوبئی میں مسلم روزہ داروں کیلئے اس دعوت افطار کا اہتمام دنیا کیلئے ایک پیغام ہیکہ ہم ہندوستانی دنیا کے کسی بھی خطہ میں کیوں نہ ہوں ہم سب ایک ہیں، ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور قومی یکجہتی کی مثال ہیں اس مؤقع پر دعوت افطار میں شریک تارکین وطن نے کہا کہ گلف تلنگانہ ویلفیئر اینڈ کلچرل اسوسی ایشن دوبئی کیجانب سے کئے جانے والے مختلف فلاحی کاموں اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے آغاز کردہ فلاحی و ترقیاتی اقدامات کی وہ ہمیشہ تائید و تعاون کرتے رہیں گے ۔

Gulf Telangana Welfare Association's Iftar party at Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں