سوریہ نمسکار حکم نامہ - سیکولر و مسلم تنظیموں کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-02-17

سوریہ نمسکار حکم نامہ - سیکولر و مسلم تنظیموں کا احتجاج

سوریہ نمسکار کے سرکاری حکم نامہ کے خلاف آج مختلف مسلم اور سیکولر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مارچ نکالا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سورج پوجا اسلامی عقیدے کے خلاف ہے اس لئے حکومت اسے فوری واپس لے ۔ مسلم طلباء وطالبات سے اپیل کی گئی کہ وہ سوامی ویویکانند کے 185ویں یوم پیدائش پر 18فروری کو اس کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اس میں شامل نہ ہوں ۔ اس سلسلے میں گذشتہ کل بھی مختلف مذہبی اور ملی تنظیموں کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور کہا گیا کہ اسکول میں ہر مذہب اور سماج کے بچے پڑھتے ہیں اس لئے اسکول کا نصاب و نظام دونوں سیکولر ہونا چاہئے۔ سورج پوجا کے حکم سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ صرف ایک اﷲ کی عبادت کی جائے ۔ اس لئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسکولوں میں سرکاری طورپر مذہبی رسوم ادا کرنے کا حکم جاری نہ کیا جائلے یہ ایک سیکولر ملک کی آئین کے خلاف ہے ۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر حلقہ بہار نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے نام کھلا خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سکینڈری ایجوکیشن ڈائرکٹر کمل کمار سنہا کی جانب سے جاری حکم نامہ 33مورخہ 5-2-2013 کو واپس لیاجائے کیونکہ یہ ملک کی بڑی اقلیت مسلمانوں کے عقیدے کے خلاف ہے ۔

Surya namaskar - muslim and secular organizations protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں