مرزا عصمت اللہ بیگ (پیدائش: 30/مارچ 1896ء، دہلی - وفات: 28/مارچ 1954، حیدرآباد)
بحیثیت مزاح نگار، ادیب و شاعر ادبی دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ اردو کے ممتاز مزاح نگار مرزا فرحت اللہ بیگ کے چچا زاد بھائی تھے۔ مزاح نگاری اور طنزیہ شاعری مرزا عصمت کا نمایاں وصف رہا۔ سنجیدہ مضامین کو مزاح کے پیرایہ میں اس خوبی سے ادا کیا کہ لطافت اور شگفتگی کے پہلو میں کوئی فرق محسوس نہ کیا جا سکا۔ ان کی شخصیت اور فکر و فن میں شمال اور دکن کا خوشگوار امتزاج تھا۔ وہ عہدِ عثمانی کے منتخب باکمال قادرالکلام ادیب، شاعر، معلم انسانیت، طنز و مزاح کے شگفتہ کار مصنف اور فکاہیہ نگار تھے۔ ان کی طبیعت میں بےپایاں ظریفانہ عناصر تھے اور وہ سر محفل ظریفانہ گفتگو کے ماہر تھے۔ جب دکن ریڈیو کی نشریات کا آغاز ہوا تو انہوں نے ریڈیائی تقریروں کو فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نثر اور نظم دونوں میں اپنا ایک مخصوص مزاحیہ اسلوب پیدا کیا۔ عصمت اللہ بیگ نے اپنے مضامین اور مقالوں میں سماجی مفسدات (social evils) پر بڑے لطیف انداز میں چوٹیں کی ہیں۔ سماج کے بعض مسائل اور اہم امور پر طنزیہ انداز میں ایسی روشنی ڈالی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔
القصہ مختصر، مرزا عصمت اللہ بیگ کے غیر مطبوعہ اور کمیاب طنزیہ و مزاحیہ انشائیوں کا نہایت دلچسپ و نادر انتخاب ہے، جو باذوق قارئین کی خدمت میں تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔ تقریباً سوا سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
عصمت اللہ بیگ کی یہ کتاب بھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔۔۔
متاعِ ظرافت - مضامین از مرزا عصمت اللہ بیگ - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ
***
نام کتاب: القصہ مختصر (مزاحیہ مضامین)
مصنف: مرزا عصمت اللہ بیگ
ناشر: عصمت میموریل پبلی کیشنز، حیدرآباد (سن اشاعت: 1988ء)
تعداد صفحات: 132
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Al Qissa Mukhtasar by Mirza Ismatullah Baig.pdf
فہرست | ||
---|---|---|
نمبر شمار | عنوان | صفحہ نمبر |
1 | یومِ عصمت (اداریہ روزنامہ سیاست) | 6 |
2 | پیش لفظ (عابد علی خان) | 7 |
3 | عصمت اللہ بیگ کا طرز نگارش (پروفیسر عبدالقادر سروری) | 10 |
4 | دیباچہ (نواب طاہر علی خان) | 15 |
5 | عرضِ حال (مصطفی کے شیروانی) | 16 |
6 | حرفِ آخر (سوز عابدی) | 18 |
7 | تاثرات (مرزا بشارت اللہ بیگ) | 20 |
8 | تاثرات (ڈاکٹر شمس بابر / شریف اسلم) | 23 |
9 | تاثرات (روشن جہاں بیگم) | 24 |
10 | تاثرات (شمع دیبا) | 25 |
11 | تاثرات (وجاہت اللہ خان) | 27 |
12 | تاثرات (قطب النساء ہاشمی) | 28 |
مضامین | ||
13 | بازاری دوا فروش | 31 |
14 | گریٹ پامسٹ | 38 |
15 | ہماری مونچھیں | 44 |
16 | علی گڈھ کا ایک مشاعرہ | 48 |
17 | بھانڈوں کی کہانی ، بھانڈوں کی زبانی | 56 |
18 | ملا دو پیازہ | 60 |
19 | پالش اور مالش | 72 |
20 | دادا لال بجھکڑ کا تاریخی سفر | 78 |
21 | ایک ہندوستانی کہانی : ببّن حجام | 81 |
22 | الٹی منطق | 84 |
24 | میاں بیوی کی تین پانچ | 86 |
23 | خوجہ افندی عرف ملا نصیر الدین المخاطب ملا صاحب | 90 |
25 | املا | 96 |
26 | عالمی کیلنڈر | 102 |
27 | مطبوعہ و غیر مطبوعہ تصانیف مرزا عصمت اللہ بیگ | 110 |
28 | بھائی الف - بے کی سرگذشت | 111 |
29 | قصہ ایک سفر کا | 119 |
بہترین کتاب ہے
جواب دیںحذف کریں