افسانہ نگاری کی دنیا میں ایک اہم نام عابد سہیل بھی ہیں۔ جن کے افسانوں میں انسانی زندگی کے لاتعداد روپ نظر آتے ہیں۔ وہ پریم چند اور بیدی کی طرح رشتوں کی نفسیات پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔ ان کے یہاں زندگی سیدھے سادے انداز میں ہلکی سی کسک لئے ہوئے رواں دوا ں نظر آتی ہے۔ جس کے ہر موڑ پر ہم مختلف کرداروں سے ملتے ہیں۔ انہوں نے بچے بوڑھے جوان امیر غریب بیوہ فقیر مزدور غرض یہ کہ ہر قسم کے کردار تخلیق کئے۔
ان کے افسانوں کا مجموعہ "جینے والے" ادب ذوق قارئین کی خدمت میں پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔
یہ بھی پڑھیے ۔۔۔
عابد سہیل کا افسانہ دشت تعلق : ایک قاری کی نظر سے
***
نام کتاب: جینے والے (افسانے)
مصنف: عابد سہیل
ناشر: نصرت پبلشرز، لکھنؤ (سن اشاعت: 1998ء)
تعداد صفحات: 165
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Jeene Wale by Abid Suhail.pdf
فہرست افسانے | |
---|---|
نمبر شمار | تخلیق |
1 | سوا نیزے پر سورج |
2 | جینے والے |
3 | تیسرا خط |
4 | رشتے |
5 | دشتِ تعلق |
6 | میں جھوٹ نہیں بول رہا |
7 | پوستین (سابقہ ایک یادگار شام) |
8 | عیدگاہ |
9 | ایک بےنام کہانی |
10 | میرا تیرا اس کا غم |
11 | رگِ سنگ |
12 | یہ واقعہ ہے یا کوئی منظر ہے خواب کا |
13 | ایک محبت کی کہانی |
14 | نہ دھوپ نہ سایہ |
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں