رمضان کیا ہے - از محمد عبداللہ صاحب دہلوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-04-15

رمضان کیا ہے - از محمد عبداللہ صاحب دہلوی - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

ramzan-kya-hai-abdullah-sahib-dehlvi

رمضان سے متعلق یہ اہم اور معلوماتی کتاب مدرسہ عربیہ مظاہر العلوم (سیلم، مدراس) کے استاذ گرامی محمد عبداللہ دہلوی کی تصنیف ہے جو مئی 1969ء میں زیورِ طباعت سے آراستہ ہوئی۔
صاحبِ کتاب لکھتے ہیں کہ قارئین اردو زبان سے اس قدر دور ہوتے جا رہے ہیں کہ ذرا اونچی زبان کا سمجھنا مشکل ہے لہذا اس کتاب میں زبان و بیان بہت سادہ اور عام فہم رکھی گئی ہے تاکہ ہر چھوٹا بڑا اور کم پڑھا لکھا آدمی بھی فائدہ اٹھا سکے اور مضمون ایسا ہو کہ ہر طبقے کا آدمی اس میں اپنا فائدہ محسوس کرے۔ اسی وجہ سے رمضان کے موضوع سے متعلق صرف ضروری مضامین ہی پیش کیے گئے ہیں اور غیرضروری بحثوں سے احتراز کیا گیا ہے۔
کتاب میں اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ ہر عنوان کے متعلق فضائل بھی آ جائیں اور مسائل بھی، اس طرح یہ کتاب نہ صرف فضائل کی ہے بلکہ فضائل اور احکام دونوں ضرورتیں ایک ساتھ پوری کرتی ہے۔ علاوہ ازیں لب و لہجہ اور طرز بیان کی ہلکی سی چاشنی کے ذریعے مضمون کو بالکل خشک نہیں ہونے دیا گیا ہے۔ احادیث وغیرہ مستند حوالوں کے ساتھ لکھی گئی ہیں تاکہ اہل علم کو تلاش کرنے میں دقت نہ ہو۔
یہ اہم کتاب تعمیرنیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل کی شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً دو سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 8 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: رمضان کیا ہے
مصنف: مولانا محمد عبداللہ صاحب دہلوی
ناشر: مکتبۂ نور، نئی دہلی۔ سن اشاعت: مئی 1969ء
تعداد صفحات: 193
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 8 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Ramzan Kya Hai by Mohd Abdullah Sahib Dehlvi.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر

Ramzan Kya Hai by Mohd Abdullah Sahib Dehlvi, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں