گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-17

گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا

Gori Tera Gaon Bada Pyaara - Chitchor
نغمہ : گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا
فلم : چت چور (1976)
نغمہ نگار : رویندر جین
گلوکار : یسوداس
اداکار : امول پالیکر ، زرینہ وہاب
موسیقار : رویندر جین
یوٹیوب : Gori Tera Gaon Bada Pyaara - Chitchor

گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا
میں تو گیا مارا ، آ کے یہاں رے
اس پر روپ تیرا سادہ
چندراماں جیوں آدھا ، آدھا جواں رے
گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا

جی کرتا ہے مور کے پاؤں میں
پائلیا پہنا دوں
کو کو گاتی کوئلیا کو
پھولوں کا گہنا دوں
یہیں گھر اپنا بنانے کو پنچھی کرے دیکھو
تنکے جما رے ، تنکے جما رے
گوری تیرا گاؤں ۔۔۔

رنگ برنگے پھول کھلے ہیں
لوگ بھی پھولوں جیسے
آ جائے اک بار یہاں جو
جائے گا پھر کیسے
جھر جھر جھڑتے ہوئے جھرنے ، من کو لگے ہرنے
ایسا کہاں رے ، ایسا کہاں رے
گوری تیرا گاؤں ۔۔۔

پردیسی انجان کو ایسے
کوئی نہیں اپناتا
تم لوگوں سے جڑ گیا جیسے
جنم جنم کا ناطہ
اپنی دھن میں مگن ڈولے لوگ یہاں بولے
دل کی زباں رے ، دل کی زباں رے
گوری تیرا گاؤں بڑا پیارا
میں تو گیا مارا ، آ کے یہاں رے ۔۔ آ کے یہاں رے

Gori Tera Gaon Bada Pyaara - Chitchor (1976)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں