ماہنامہ انشاء کولکاتا - ستمبر 2021 شمارہ - دلیپ کمار پر خصوصی گوشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-08-26

ماہنامہ انشاء کولکاتا - ستمبر 2021 شمارہ - دلیپ کمار پر خصوصی گوشہ

insha-kolkata-sept-oct-2021-dilipkumar-special-issue

ماہنامہ انشاء (کولکاتا) کا شمارہ ستمبر-اکتوبر 2021ء : "دلیپ کمار" کی یاد میں خصوصی گوشہ


ماہنامہ انشاء نے اپنے ستمبر-اکتوبر کے شمارے میں عظیم اداکار دلیپ کمار کی یاد میں ایک خصوصی گوشہ شائع کیا ہے جس کے مشمولات پر واہ تو سرورق کو دیکھ کر دل سے ہائے نکل جائے گی۔


دلیپ کمار سے متعلق مضامین رسمی نوعیت کے فلمی مضامین نہیں ہیں بلکہ ان میں دلیپ صاحب کے فنّی، شعوری، سماجی، ملّی اور شخصی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ شعر و ثقافت سے مرحوم اداکار کے خاص شغف کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔
بابری مسجد کی شہادت کے بعد کلکتہ میں دلیپ کمار کی ایک درد انگیز تقریر بھی شامل کی گئی ہے جو ایک تقریب میں ماہنامہ انشاء کے بابری مسجد نمبر کے اجرا کے بعد انھوں نے کی تھی۔
یہ روداد ف۔س۔اعجاز کی لکھی ہوئی ہے۔ دورانِ تقریر دلیپ کمار نے بتایا تھا کہ بمبئی کے فسادات میں تباہ ہوئی ایک عورت نے انھیں کن الفاظ میں بددعا دی تھی۔


شاعر چند بھان خیال نے دلیپ کمار کو "یوسفِ ہندوستاں " قرار دیا ہے۔ ف۔س۔اعجاز نے بطرزِ سانیٹ ایک منفرد نظم "دلیپ کمار" لکھی ہے۔ مضامین میں انگریزی کالم نگار بھارتی ایس پردھان، حسن کمال، ف۔س۔اعجاز ، احمد سعید ملیح آبادی، محمد اقبال عادل وغیرہ کی تحریریں بھی شامل ہیں۔ کنیڈا کے معروف ادیب و شاعر اشفاق حسین نے دلیپ صاحب سے لئے انٹرویو کی داستان خصوصاً بیان کی ہے۔


اس شمارے کے دیگر مشمولات میں ڈاکٹر سید تقی عابدی (کنیڈا) کے مرتّبہ عمر خیّام نیشا پوری کے کوایف شامل ہوئے ہیں۔ چکبست پر ارشاد احمد(کلکتہ) کا عالمانہ مضمون نیز اردو میں مذہبی و روحانی ادب پر منظوم تراجم کے اثرات کے حوالے سے کاشف احسن کی تحریر موجود ہے۔ ڈاکٹر تسکین جہاں (بھوپال ) نے بھوپال کے دورِ اوّل کی افسانہ نگار رضیہ فرحت پر مضمون لکھا ہے۔ پروفیسر علی احمد فاطمی کی نئی کتاب "فن اور فنکار" میں شامل کئی موقر مضامین سے بے حد دلچسپ اور شوق انگیز اقتباسات پیش کئے گئے ہیں۔
شعرا میں سردار پنچھی، مہدی پرتابگڈھی، ہارون شامی، ابرار نغمی، مدہوش بلگرامی،رومانہ رومی، شاہد پٹھان،کوثر صدیقی، انجم عظیم آبادی، اشرف یعقوبی،شاہدہ بشریٰ سحر، سلطان شمسی وغیرہ شامل ہیں۔
افسانہ نگاروں میں بلراج بخشی(جمّوں)، ناہید طاہر(سعودی عرب)، شکیل افروز (کلکتہ)، سلمیٰ جبیں(کلکتہ) کی جدید متنوّع پس منظر کی کہانیاں قابلِ مطالعہ ہیں۔


یہ شمارہ -/125 روپے روانہ کر کے پیشگی محفوظ کروایا جا سکتا ہے۔ رقم کی آن لائن ترسیل کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

بنک تفصیلات:
Name of A/c.: Insha Publications
Account No. : 77720200000353
Bank : Bank of Baroda
Branch : Rabindra Sarani Branch, Kolkata-700073
IFSC: BARB0VJRABI (5th character is the zero digit)
رابطے کا پتا:
Insha Publications
25-B Zakaria Street, Kolkata-700073
Phone : +919830483810
Email: inshapublications@yahoo.co.in

Insha Urdu magazine's special issue on Dilip Kumar, Sept-Oct '2021 issue.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں