نقد و بصیرت - مضامین از ڈاکٹر بی داؤد محسن - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-10-14

نقد و بصیرت - مضامین از ڈاکٹر بی داؤد محسن - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

naqd-o-baseerat-davood-mohsin
ڈاکٹر بی۔ محمد داؤد محسن (پ: 27/دسمبر 1962ء)
ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے شاعر و ادیب، محقق و نقاد ہیں جو ان دنوں داونگرے (کرناٹک) کے ایس۔کے۔اے۔ایچ ملت پری یونیوسٹی کالج میں پرنسپل کے عہدہ پر فائز ہیں۔ تنقید و تحقیق کے میدان میں ان کی شائع شدہ کچھ کتابوں میں "نقد و بصیرت" ایک اہم کتاب ہے جن میں 18 تحقیقی و تنقیدی مضامین شامل ہیں۔
ڈاکٹر داؤد محسن کی اجازت اور تعاون سے یہ کتاب باذوق قارئین اور اردو ادب کے محققین و ریسرچ اسکالرز کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً تین سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 9 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
کتاب کے مصنف ڈاکٹر داؤد محسن دیباچہ بعنوان "بیاں اپنا" میں لکھتے ہیں ۔۔۔
میں نے شاعری بھی کی، افسانے لکھے ، تراجم کیے، تنقید بھی کی ، تبصرے بھی لکھے، تحقیق بھی کی، خاکے بھی لکھے اور اقبالیات میں بھی سر کھپایا، اس طرح شعری کاوشیں اور سینکڑوں تحقیقی و تنقیدی مضامین وجود میں آئے جو ریاست و بیرون ریاست کے مقتدر اخبارات و جرائد و رسائل میں اشاعت پذیر ہوئے اور شرف قبولیت خاص و عام ہوئے۔ "فن ترجمہ نگاری" پر تحقیقی مراحل طے کر کے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
اردو پڑھنا پڑھانا صرف میرا شوق نہیں بلکہ پیشہ بھی ہے۔ اردو کے شوق نے بی۔ایس۔سی کا گریجویٹ ہونے اور میتھمیٹکس (ریاضی) میں سو فی صد نشانات حاصل کرنے اور ایم۔ایس۔سی (میتھس) کرنے کے بجائے اردو میں ایم۔اے کرنے پر آمادہ کیا۔ اللہ و رسولؐ کے فضل و کرم سے کامیابی بھی نصیب ہوئی اور میرا تقرر بحیثیتِ اردو لکچرر ہوا۔ لہذا میں نے صدر شعبہ اردو کی حیثیت سے شہر داونگرہ کے ایس۔ کے۔ عبدالحمید ملت پری یونیورسٹی کالج میں 19 سال خدمات انجام دیئے اور 2 مئی 2007ء سے اسی کالج میں بحیثیت پرنسپال خدمات انجام دے رہا ہوں۔

میرے اثاثے میں سینکڑوں تنقیدی و تحقیقی مضامین ، طنزیہ و مزاحیہ اور سنجیدہ کہانیاں، افسانے، کنڑا سے اردو اور اردو سے کنڑا تراجم، کتابوں پر تبصرے اور تنقید ، علامہ اقبال پر تحقیقی و تنقیدی مضامین، ادبی شخصیات پر خاکے اور کئی نظمیں اور غزلیں موجود ہیں۔
زیر نظر کتاب "نقد و بصیرت" میں میرے وہ مضامین شامل ہیں جو وقتاً فوقتاً ضرورت کے تحت لکھے گئے۔ ان میں ان مضامین کی کثرت ہے جو مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں منعقد کردہ قومی اور ریاستی سمیناروں میں پڑھنے کے لئے لکھے گئے۔ جن کی کافی پذیرائی بھی ہوئی اور ان میں سے چند مضامین اہتمام کے ساتھ یونیورسٹیوں کے ماتحت کتابی صورت میں شائع بھی کیے گئے۔
ان مضامین کو یکجا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح کے مضامین کی آج ضرورت ہے جن سے طالب علموں اورمحققین کو مدد مل سکتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت میں نے انہیں کتابی صورت میں منظر عام پر لانے کا ارادہ کیا ہے۔
***
نام کتاب: نقد و بصیرت (تنقیدی و تحقیقی مضامین)
مصنف: ڈاکٹر بی۔ محمد داؤد محسن (موبائل: 09449202211)
تعداد صفحات: 280
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 9 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Naqd O Baseerat by Davood Mohsin.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

نقد و بصیرت - مضامین از ڈاکٹر بی۔ محمد داؤد محسن :: فہرست
نمبر شمارتخلیقصفحہ نمبر
الفبیاں اپنا (از: ڈاکٹر بی محمد داؤد محسن)8
بڈاکٹر بی محمد داؤد محسن: ایک ہمہ جہت شخصیت (از: سر قاضی سید قمر الدین قمر)13
1جدیدیت، مابعد جدیدیت اور عصری تقاضے28
2تاریخ زبان اردو40
3شاعری کا بدلتا تخلیقی منظرنامہ (1980ء کے بعد)58
4مشترکہ تحقیق: معنویت اور اہمیت73
5قرآن شریف کے تراجم85
6نعتیہ شاعری: افادیت و مقصدیت104
7افسانہ کے جواز میں114
8اردو تنقید نگاری: رجحانات و میلانات124
9اردو غزل135
10اردو غزل میں تصورِ عشق147
11نظم، نظمِ معریٰ اور نظمِ آزاد کی روایت167
12خاکہ نگاری کا فن اور ارتقا176
13انٹرویو نگاری: فن اور روایت188
14اردو تراجم کا سکیولر کردار218
15ماہئیے کی ہئیت234
16ادب اطفال کا منظرنامہ242
17ادب اطفال کی خصوصیات254
18سنیما اور اردو زبان و ادب267

Naqd O Baseerat, Urdu Essays by Davood Mohsin, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں