سول سروسز 2018 کے نتائج جاری - اترپردیش کے جنید احمد کو تیسرا مقام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2019-04-06

سول سروسز 2018 کے نتائج جاری - اترپردیش کے جنید احمد کو تیسرا مقام

junaid-ahmad-ias-2018-3rd-topper
جمعہ 5/اپریل کو ملک کے باوقار مسابقتی امتحان سول سروسز کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔
بمبئی آئی۔آئی۔ٹی کے بی۔ٹیک گریجویٹ کانیشک کتاریہ [Kanishak Kataria] نے ملک بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ دوسرے مقام پر آئی۔آئی۔ٹی گوہاٹی کے اکشت جین [Akshat Jain] اور تیسرا مقام، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی سے تربیت پانے والے اترپردیش کے جنید احمد [Junaid Ahmad] نے حاصل کیا۔
پانچویں مقام پر فائز سرشتی جینت دیشمکھ [Srushti Jayant Deshmukh] نے خاتون امیدواروں میں اول درجہ حاصل کیا ہے۔
انڈین سول سروسز (آئی۔اے۔ایس، آئی۔ایف۔ایس، انڈین پولیس سروس اور گروپ اے۔ اور بی۔ کی مرکزی حکومت کی خدمات) کے اس باوقار مسابقتی امتحان میں اس سال جملہ 759 امیدواروں کا انتخاب ہوا ہے جن میں 577 مرد اور 182 خواتین شامل ہیں۔ کامیاب مسلم امیدواروں کی تعداد 28 ہے۔
(کامیاب مسلم امیدواروں کی مکمل فہرست نیچے ملاحظہ فرمائیں)۔

اترپردیش کے ضلع بجنور کے قصبہ نگینہ سے تعلق رکھنے والے جنید احمد نے پانچویں مرتبہ کی کوشش میں یہ اعلیٰ مقام (درجۂ سوم) حاصل کیا ہے۔ اپنی چوتھی کوشش (سول سروسز-2017) میں انہیں 352 واں آل انڈیا رینک حاصل ہوا تھا۔ جنید احمد کے والد جاوید حسین پیشہ کے لحاظ سے وکیل اور والدہ عائشہ رضا گھریلو خاتون ہیں۔ ان کی ایک ہمشیرہ شادی شدہ ، دوسری ایک پرائیویٹ ادارے میں برسر ملازم اور چھوٹا بھائی ارحان بارہویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔
جنید احمد کا تعلق ایک اوسط مسلم خاندان سے رہا ہے۔ وہ اپنی ابتدائی تعلیم ہی سے اوسط درجے کے طالب علم رہے۔ بارہویں جماعت میں وہ محض 60 فیصد نمبرات سے کامیاب ہوئے تھے۔ ایک پرائیویٹ یونیورسٹی سے انہوں نے گریجویشن کی تکمیل کی۔ ان کے کہنے کے مطابق انہوں نے سول سروسز امتحان کی تیاری 2013 سے شروع کر دی تھی مگر کامیابی انہیں اپنی چوتھی بار کی کوشش میں، گذشتہ سال 352 ویں رینک کے ذریعے ملی مگر وہ مطمئن نہیں ہوئے اور یوں پانچویں بار کی کوشش پر ملک بھر میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 27 سالہ جنید احمد اپنے خاندان کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے آئی۔اے۔ایس جیسا اعلیٰ عہدہ حاصل کیا۔ ان کا ایقان ہے کہ اپنی ناکامیوں سے گھبرانا نہیں چاہیے، اگر آپ کے دل میں کچھ کرنے کا جذبہ ہے، زندگی کا کوئی مقصد ہے اور اگر آپ اس مقصد کو پانے کے لیے مکمل لگن اور محنت سے کوشش کر رہے ہیں تو کامیابی ایک نہ ایک دن آپ کے قدم ضرور چومتی ہے۔

یو پی ایس سی ، سول سروسز 2018 نتائج - 28 منتخب مسلم امیدوار
نمبر شمارنام (اردو)نام (انگریزی)رینک
1جنید احمدJUNAID AHMAD3
2محمد عبدالشاہدMOHD ABDUL SHAHID57
3گوہر حسنGAUHAR HASAN137
4عبدالسمیعAMBUL SAMAIYA140
5شفقت آمنہSHAFQAT AMNA186
6ریحانہ بشیرREHANA BASHIR187
7شیخ محمد زیب ذاکرSHAIKH MOHD ZAIB ZAKIR 225
8سید ریاض احمدSAYYED RIYAJ AHEMAD261
9بشریٰ بانوBUSHARA BANO277
10محمد جاوید حسینMD JAWED HUSSAIN280
11مرزا قادر بیگMIRZA QADIR BAIG336
12بابر علی چغتائیBABAR ALI CHAGATTA364
13محمد ساجد پی۔MUHAMMAD SAJAD P390
14شہزاد عالمSHAHZAD ALAM398
15فراش ٹی۔FARASH T421
16محمد عبدالجلیلMUHAMMED ABDUL JALEEL434
17محمد ہاشمMOHAMMAD HASHIM448
18شاہد احمدSHAHID AHMED475
19محمد سرفراز عالمMD SARFARAZ ALAM488
20ایمن جمالAYMAN JAMAL499
21ارشی عادلARSHI AADIL520
22انصاری زید احمد سعید احمدANSARI ZAIDAHMED SAEEDAHMED522
23علی ابوبکر ٹی۔ ٹی۔ALI ABOOBACKER T T533
24فیصل خانFAISAL KHAN546
25باشا محمد بی۔BASHA MOHAMMED B565
26محمد توصیف اللہMD TAUSIF ULLAH579
27محمد مصطفیٰ اعجازMOHAMMED MUSTAFA AEJAZ613
28محمد شاہد رضا خانMD SHAHID RAZA KHAN751

UPSC Civil Services 2018, Junaid Ahmad ranked 3rd.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں