سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کل منگل کی شب دو روزہ دورہ پر ہندوستان پہنچے ہیں۔ ائرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی نے پروٹوکول کے برخلاف بذات خود ولی عہد کا گرم جوشانہ استقبال کیا۔
پہلی مرتبہ ہندوستان کے دورہ پر آئے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا صدارتی محل میں روایتی طریقے سے شاندار خیر مقدم کیا گیا۔
Watch LIVE: Ceremonial Reception of Mohammed Bin Salman, Crown Prince of Saudi Arabia, at Rashtrapati Bhavan https://t.co/E8OLLszVYw
— President of India (@rashtrapatibhvn) February 20, 2019
صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "آج ہم رشتوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اور دونوں ممالک کی بھلائی کی خاطر رشتوں کی بہتری چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ صدر اور وزیر اعظم کی قیادت میں ہم سعودی عرب اور ہندوستان کے باہمی فلاح و بہبود کے کام انجام دے سکتے ہیں۔"
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پروٹوکول کے برخلاف وزیر اعظم نریندر مودی نے خود سعودی عرب کے شہزادے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا۔ اس دوران وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی ہمراہ تھے۔
A new chapter in bilateral relations
— Raveesh Kumar (@MEAIndia) February 19, 2019
Breaking protocol, PM @narendramodi personally recieves HRH Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al-Saud, Crown Prince of Saudi Arabia as he arrives on his first bilateral visit to India! pic.twitter.com/yVADgQ2IUu
سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دورے کے آغاز میں اتوار کو اسلام آباد پہنچنے والے ولی عہد دوسرے ہی دن پیر کو سعودی عرب لوٹ گئے۔ ہندوستان نے سعودی سربراہ کے اسلام آباد سے دہلی آنے کے مسئلے پر اپنا اعتراض ریکارڈ کروایا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی سربراہ ایسے وقت ہندوستانی دورے پر آئے ہیں جب کہ کچھ ہی دن قبل پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے کشمیر کے پلوامہ علاقے میں سی۔آر۔پی۔ایف کے قافلے پر خوش کش حملہ کیا تھا جس میں چالیس سیکوریٹی اہلکار شہید ہوئے۔
امکان ہے کہ اس دورے میں پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مسئلہ ایک اہم موضوع ہوگا۔ دونوں ممالک دفاعی تعلقات میں اضافہ کے بشمول مشترکہ بحری مشقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ جنوب ایشیائی دورے کے اہم نکات:
- پلوامہ دہشت گرد حملے کے 6 دن بعد سعودی سربراہ کا یہ دورہ وقوع پذیر ہو رہا ہے۔ وزیراعظم مودی دہشت گردی کے مسئلے کو ولی عہد کے سامنے اجاگر کر سکتے ہیں۔ سعودی ولی عہد خود بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اپنا تعاون پیش کر سکتے ہیں۔
- وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ولی عہد کے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان میں سرمایہ کاری، سیاحت، ہاؤسنگ، معلومات عامہ اور نشریات جیسے موضوعات شامل ہیں۔
- سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر (تقریبا ایک لاکھ اور 43 ہزار کروڑ روپے) کا معاہدہ کیا ہے۔ سعودی عرب نے پہلے ہی پاکستان کو چھ ارب ڈالر (تقریبا 43 ہزار کروڑ روپے) کا قرض دیا ہے۔
- پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد، سعودی ولی عہد کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں، انہوں نے تجویز پیش کی کہ حساس مسائل پر دونوں پڑوسی ممالک ایک دوسرے سے رابطہ کریں۔
- سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ولی عہد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ پلوامہ حملے کے بعد سے یہ موضوع حساس اور اہم ترین ہے۔
- وزیر اعظم مودی اور سعودی ولی عہد کے درمیان وفد کی سطح پر بات چیت کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، سعودی عرب، کشمیر اور سرحدی دہشت گردی کے موضوع پر پاکستان کے نقطہ نظر کو قبول نہیں کر رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں، پاکستان کے ساتھ منسلک دہشت گردی کے معاملات کو ہندوستان اپنی گفتگو میں سختی کے ساتھ اٹھائے گا۔
- سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا بڑا کاروباری شراکت دار ہے۔ سال 2017-18 کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارت 1.95 لاکھ کروڑ رہی۔ ہندوستان کی مجموعی ضروریات کا 17 فیصد خام تیل اور 32 فیصد ایل۔پی۔جی سعودی عرب مہیا کر رہا ہے۔
- ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں 30 گھنٹوں کے قیام کے بعد پرنس سلمان چین کے دورہ پر روانہ ہو سکتے ہیں۔ سعودی ولی عہد کے پہلے پاکستان، پھر ہندوستان اور آخر میں چین کے دورے کو سعودی حکمت عملی کے نقطہ نظر سے اہم باور کیا جا رہا ہے۔
saudi arabia crown prince mohammed bin salman in india
saudi arabia's crown prince and pm modi will hold extensive talk
saudi crown prince mohammad bin salman says we want to improve relations
saudi arabia's crown prince and pm modi will hold extensive talk
saudi crown prince mohammad bin salman says we want to improve relations
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں