20/فروری حیدرآباد رہنما نیوز بیورو
حیدر آباد میٹرو ریلوے (HMRL) نے مہاتما گاندھی بس اسٹیشن (MGBS) سے فلک نما تک 5.5 کلومیٹر کی روٹ کے سلسلہ میں دارالشفاء تک میٹرو لائن کے پلرس کی تعمیر کیلئے موسی ندی کے شکم میں بڑے پیمانہ پر کھدوائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ کھدوائی اور ندی کی زمین کی جانچ کے بعد (MGBS) اور دارالشفاء کے درمیان ایک کلومیٹر میٹرو روٹ کیلئے پلرس کی تعمیر موسی ندی کے شکم میں کی جائے گی جو میٹرو مرحلہ - دوم کا ایک حصہ ہے۔ اگرچیکہ میٹرو کی اس روٹ کا کام MGBS تک تقریباً مکمل ہو چکا ہے، لیکن مرحلہ II کے مابقی کاموں کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے منظوری درکار ہے۔
جوبلی بس اسٹیشن (سکندرآباد) سے فلک نما تک کی اس میٹرو روٹ پر MGBS تک ستونوں کی تعمیر کی جا چکی ہے اور دیگر زیادہ تر کام بھی تکمیل کے قریب ہیں۔ جس میں ایم۔جی۔بی۔ایس سے فلک نما تک ستونوں کی تعمیر کا کام بھی باقی ہے۔ اس روٹ کے ستونوں میں سے کچھ ستون موسی ندی کے شکم میں تعمیر کئے جائیں گئے۔
چنانچہ ماہرین کی ایک ٹیم نے پلرس کے تعمیری کاموں کے آغاز سے پہلے موسی ندی کے اندر کی زمین کی نوعیت اور مضبوطی کی جانچ کی خاطر ندی کے اندرونی حصہ میں کھدوائی کا کام شروع کر دیا ہے۔
Metro Train work on the bed of Musi River
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں