تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم - فلم ہوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2018-10-07

تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم - فلم ہوس

teri-galiyon-mein-na-rakhenge-kadam-film-hawas
نغمہ : تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم
فلم : ہوس (1974)
نغمہ نگار : ساون کمار
گلوکار : محمد رفیع
اداکار : انل دھون، نیتو سنگھ، ونود مہرا
موسیقار : اوشا کھنہ
یوٹیوب : Hawas - Teri Galiyon Mein Na Rakheinge Kadam - Mohd Rafi

تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم آج کے بعد
تیرے ملنے کو نہ آئیں گے صنم آج کے بعد

تو میرا ملنا سمجھ لینا ایک سپنا تھا
تجھ کو اب مل ہی گیا، جو تیرا اپنا تھا
ہم کو دنیا میں سمجھنا نہ صنم آج کے بعد

گھِر کے آئیں گی گھٹائیں پھر سے ساون کی
تم تو بانہوں میں رہو گی اپنے ساجن کی
گلے ہم غم کو لگائیں گے صنم آج کے بعد

تیری گلیوں میں نہ رکھیں گے قدم آج کے بعد
تیرے ملنے کو نہ آئیں گے صنم آج کے بعد

Teri Galiyon Mein Na Rakhenge Kadam - film: Hawas (1974)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں