فلم : میرے صنم (1965)
نغمہ نگار : مجروح سلطان پوری
گلوکار : محمد رفیع
اداکار : آشا پاریکھ، بسواجیت
موسیقار : او۔ پی۔ نیر
یوٹیوب : Pukarta Chala Hoon Main Song Mere Sanam
پکارتا چلا ہوں میں
گلی گلی بہار کی
بس اک چھاؤں زلف کی
بس اک نگاہ پیار کی
پکارتا چلا ہوں میں ۔۔۔
یہ دل لگی یہ شوخیاں سلام کی
یہیں تو بات ہو رہی ہے کام کی
کوئی تو مڑ کے دیکھ لے گا اس طرف
کوئی نظر تو ہوگی میرے نام کی
پکارتا چلا ہوں میں ۔۔۔
سنی میری صدا تو کس یقین سے
گھٹا اتر کے آ گئی زمین پہ
رہی یہی لگن تو اے دلِ جواں
اثر بھی ہو رہے گا اک حسیں پہ
پکارتا چلا ہوں میں ۔۔۔
Pukarta Chala Hoon Main - film: Mere Sanam (1965)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں