راہول گاندھی نے کانگریس کی کمان سنبھال لی
نئی دہلی
آئی اے این ایس
راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن کانگریس کے نئے صدر کی حیثیت سے عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔ وہ ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت میں اپنی ماں کے جانشین بنے ہیں ۔ راہول گاندھی نے وزیرا عظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں عہد وسطی میں واپس لے جارہے ہیں ۔ راہول کے پارٹی صدر بننے کا عمل سنٹرل الیکشن اتھاریٹی کے سربراہ ملا پلی رام چندرن کے انہیں سرٹیفکیٹ عطا کرنے کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب پارٹی کے مرکز14اکبر روڈ پر منعقد ہوئی۔19سال تک پارٹی کی کمان سنبھالنے والی70سالہ سونیا گاندھی ، ان کی لڑکی پرینکا وڈرا، داماد رابرٹ وڈرا اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اس موقع پر موجود تھے ۔ کانگریس کے کئی اعلی قائدین نے بھی شرکت کی ۔ راہول گاندھی کے کئی حامی رقص کررہے تھے، نعرے لگارہے تھے ۔ ڈھول بجائے جارہے تھے ۔ اور آتشبازی ہورہی تھی ۔ پارٹی دفتر کے باہر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ گاندھی خاندان کے47سالہ چشم و چراغ نے گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی سے دو دن قبل پارٹی کی کمان سنبھالی ہے ۔ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے نتائج2019کے لوک سبھا الیکشن کے لئے رجحان ساز ہوں گے۔ راہول کے لئے اصل چیلنج پارٹی تنظیم کی تشکیل جدید کے علاوہ2019ء کے لوک سبھا الیکشن کی تیاری ہوگی۔ اپنی تقریر میں کاگریس صدر نے مودی اور بی جے پی پر کھل کر تنقید کی ۔ راہول نے کہا کہ سیاست عوام کے لیے ہے لیکن آج سیاست عوام کے لئے استعمال نہیں ہورہی ہے۔ یہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نہیں بلکہ انہیں کچلنے کے لئے استعمال ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی اہل وطن موجود ہ سیاست سے تنگ ہیں، آج کی سیاست میں کوئی بھلائی اور سچائی نہیں۔ کانگریس، ہندوستان کو اکیسویں صدی میں لے گئی لیکن موجودہ وزیر اعظم اسے واپس عہد وسطی میں لے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ آگ بھڑک اٹھے تو اسے بجھانا مشکل ہوتا ہے ۔ اسی لئے ہم بی جے پی والوں سے کہہ رہے ہیں کہ تم نے ملک کو آگ لگادی تو اسے بجھانا مشکل ہوجائے گا۔ آج بی جے پی نے ملک بھر میں تشدد کی آگ بھڑ کا دی ہے ۔سونیا گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ کانگریس کارکن اور قائدین ڈرنے والے نہیں ۔ ہم جھکیں گے نہیں ۔ ہماری جدو جہد ملک کے لئے ہے اور ہم اس کے لئے لڑائی جاری رکھیں گے ۔ ہم ہار ماننے والے نہیں۔ راہول میرا لڑکا ہے ۔ میرے لئے اس کی تعریف کرنا ٹھیک نہیں ہوگا ۔ آئی اے این ایس کے بموجب سونیا گاندھی نے جو آج ہی صدر کانگریس کے عہدہ سے سبکدوش ہوئی ہیں بڑے جذباتی انداز میں کہا کہ انکے مخالفین کے وحشیانہ شخصی حملوں نے انہیں اور ان کے فرزند نئے صدر پارٹی راہول گاندھی کو بہادر اور شیردل بنادیا ہے ۔ سونیا گاندھی نے آج ا پنے47سالہ فرزند کو پارٹی کا چارج حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک نئی اور نوجوان قیادت کے ذریعہ ہماری پارٹی دوبارہ مستحکم ہوگی اور بہت تبدیلیاں لائے گی جس کی ہمیں ضرورت ہے ۔ ہندوستان ایک نوجوان ملک ہے آپ نے راہول کو اپنا لیڈر چنا ہے اور وہ میرا بیٹا ہیا ور اس کی تعریف کرنا میرے لئے مناسب نہ ہوگا مگر میں اتنا کہوں گی کہ اس نے بچپن ہی سے تشدد، شخصی حملے برداشت کئے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سے اس کو شدید شخصی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس طرح وہ ایک بہادر اور مضبوط دل کا حامل انسان بن گیا۔ مجھے راہول کی قوت برداشت اور الوالعزمی پر فخر ہے ۔
Rahul Gandhi appointed Congress new president
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں