بی جے پی کی بنیاد،ڈھانچہ سب’’جھوٹ ‘‘ پر قائم
راہول گاندھی کی صدارت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ۔ مودی پر نئے صدر کی شدید تنقید
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس کے نو منتخبہ صدر راہول گاندھی نے آج بی جے پی پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کا تمام ڈھانچہ اور بنیاد جھوٹ پر قائم ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا گجرات ماڈل ناقص اور نقلی ہے۔ راہول گاندھی آج پارٹی کے اعلی ترین فیصلہ ساز کانگریس ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے ۔ اس اجلاس میں ان کی والدہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر سینئر ارکان ان کے بازو بیٹھے ہوئے تھے۔ اس اجلاس میں پارٹی میں ڈسپلن شکنی کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا۔ قائدین کے غیر ضروری بیانات دینے سے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے امکانات کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی اظہار خیال کیا گیا ۔ راہول گاندھی نے جنہوں نے گجرات انتخابات کے دوران مودی کے خلاف بے تکان تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا آج اسی شدت کے ساتھ اسے جاری رکھتے ہوئے گجرات ماڈل کو ایک جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست کے عوام کہتے ہیں کہ یہ ناقص اور نقلی ماڈل ہے، جہاں وسائل کا سرقہ ہورہا ہے جنہیں چند مفادات حاصلہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا تمام تر ڈھانچہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ بی جے پی کی بنیاد جھوٹ پر قائم ہے ، اگر آپ گجرات میں مودی کے ماڈل کو دیکھیں تو آپ اسے جھوٹ پائیں گے ۔ جب ہم گجرات گئے اور گجرات کے لوگوں سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ ایسا کوئی ماڈل ہی نہیں ہے ۔ گجرات کے عوام کے وسائل کا سرقہ ہورہا ہے اور یہی ان کے ناپاک عزائم ہیں۔راہول گاندھی نے الزام عائد کیا وہ چاہے ہر بینک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ جمع کرنا ہو 2G اسپکٹرم کا مسئلہ ہو یا مودی ماڈل یکے بعد دیگرے جھوٹ سامنے آرہے ہیں ۔ صدر کانگریس نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ گجرات کی عوام کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ یہ نقلی اور ناقص ماڈل ہے۔ عام تاثر یہ ہے کہ مودی نے گجرات کو چند مفادات حاصلہ کے حوالے کردیا اور انہوں نے گجرات سے زبرفوائد حاصل کئے لیکن بدلے میں گجرات کو کچھ بھی نہیں ملا ۔2Gفیصلہ پر راہول گاندھی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ2Gفیصلہ سے ہماری پارٹی کے موقف کی توثیق ہوئی ہے۔ ہر کوئی 2G کے بارے میں جانتا ہے اور آپ سب کے سامنے سچائی آگئی ہے ۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے یو پی اے حکومت کے خلاف 2G کو ایک بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جو کہ نقلی ثابت ہوا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ان کا ماڈل جھوٹ پھیلانا ہے ۔اور اس وقت تک جھوٹ بولتے رہنا ہے کہ جب تک کہ لوگ جھوٹ کو اچھی خبر نہ سمجھنے لگے ، لیکن اب میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ اس پر سوال کرنا شروع کردئے ہیں ۔ ملک بھرمیں وہ مودی سے معیشت پر سوال کررہے ہیں ۔ وہ سوال کررہے ہیں کہ انہوں نے سابق وزیرا عظم کی توہین کیوں کی اور یہ احساس پیدا ہونے لگا ہے کہ کانگریس پارٹی کے بارے میں ان کے مثبت جذبات پیدا ہورہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے لئے اس کا فائدہ حاصل کرنے کے بہت سے مواقع ہیں۔
BJP's foundation is based on lies: Rahul Gandhi
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں