ملا نے کہا کہ رس کلا کا آغاز بنگال سے ہوا اس لئے ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹر جی نے کہا کہ اڑیسہ نے غیر ضروری طور پر اس تنازع کو شروع کیا تھا ۔ جب کہ رس گلا ہمیشہ سے بنگال کے نام مشہور رہا ہے ۔ یہ تنازع2015میں اس وقت شروع ہوا جب اڑیسہ کے وزیر سائنس و تکنالوجی پردیپب کمار پانی گڑھی نے میڈیا سے کہا کہ500سال قبل رس گلا کی شروعات اڑیسہ سے ہوئی تھی اور اس تاریخی بازیافت کے لئے انہوں نے ایک کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت مغربی بنگال حکومت نے دعویٰ کیا کہ رس گلا کی شروعات19ویں صدی میں ہوئی تھی اور مشہور مٹھائی سازنبین چندر داس نے1868میں بنیا تھا ۔ جب کہ اڑیسہ کا دعویٰ تھا کہ تاریخی طور پر یہ ثابت ہوچکا ہے کہ رس گلا کی شروعات پوری سے ہوئی تھی اور اس کی پہلی شکل کھیر موہانا کے طورپر تھی جو بعد میں رسوگولا میں تبدیل ہوگیا ۔ پوری سے بیجو جنتادل کے ممبر اسمبلی مہیشور موہنتی نے کہا کہ ہم جی آئی کے فیصلہ کا تجزیہ کریں گے اور اڑیسہ حکومت کے افسران اور وزراء کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے آگے کی کارروائی پر غور کیاجائے گا اور اب بھی ہمارے لئے عدالت کا دروازہ کھولا ہوا ہے شہر کی مشہور مٹھائی دکان کے سی داس کے مالک کے ڈائریکٹر اور رس گلا کے بانی نبین چندرداس کے وارث دھیمن داس نے کہا کہ میں اس کے لئے ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہم نے یہ جنگ جیتی ہے ۔ جب2015میں اڑیسہ حکومت نے رس گلا کو اپنی ریاست کا ورثہ قرار دینے کے لئے جی آئی سے رجسٹریشن حاصل کی تھی ۔ اس وقت حکومت نے رس گلا سے متعلق تمام دستاویز اور معلومات حاصل کیا تھا کہ جی آئی میں یہ ثابت کیا جاسکے نبین چندرا رس گلا کے بانی ہیں۔ حکومت نے اس کی لڑائی بہت اچھے طریقے سے لڑی ہے ۔
It's official: Rasgulla is from Bengal, not Odisha
Finally, West Bengal Wins The Fight With Odisha Over Origin Of Rosogolla, Gets GI Tag
Finally, West Bengal Wins The Fight With Odisha Over Origin Of Rosogolla, Gets GI Tag
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں