یوگا کی طاقت نے پوری دنیا کو ہندوستان سے جوڑ دیا - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-06-22

یوگا کی طاقت نے پوری دنیا کو ہندوستان سے جوڑ دیا - وزیر اعظم مودی

21/جون
دہلی، لکھنو
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر کہا کہ یوگا کی طاقت نے پوری دنیا کو ہندوستان سے منسلک کردیا ہے ۔ مودی نے لکھنو میں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، دنیا کے کئی ممالک جو ہندوستانی روایات اور ثقافت سے واقف نہیں تھے ، وہ بھی آج یوگا کے ذریعہ ہندوستان سے جڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے لئے متعدد بہتر ذرائع اور متبادل موجود ہیں لیکن ذہنی سکون اور خوشی کے لئے یوگا واحد متبادل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کے تعلق سے آج دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی سوال کھڑا نہیں کیاجارہا ہے ۔ پہلے یوگا رشی منیوں اور مہاتماؤں تک محدود تھا لیکن اب یہ گھر گھر اور عام لوگوں تک پہنچ گیا ہے ۔ اس موقع پر اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یوگا، زندگی جینے کا ایک فن ہے اور اس میں معاشرہ کو متحد کرنے کی زبردست طاقت ہیا ور یہی طاقت دنیا کو متحد کررہی ہے۔ اس موقع پر مودی اور آدتیہ ناتھ کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ، ریاستی حکومت کے کئی وزراء نے بھی یوگا میں حصہ لیا۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان سمیت دنیا کے150ممالک میں آج یوم یوگا منایا گیا ۔ اہم تقریب لکھنو کے رما بائی امبیڈ کر میدان میں منعقد کی گئی ۔ صبح زور دار بارش ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر یوگا کیا۔ مودی نے اس دوران تقریبا بیس منٹ تک مختلف یوگا آسن کئے۔ ان کے لکھنو دورے کے لئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ دارالحکومت دہلی میں اہم تقریب کناٹ پیلس میں منعقد کی گئی، جہاں لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، چیف منسٹر اروند کجریوال اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم ونیکیا نائیڈو نے یوگا میں حصہ لیا ۔ لداخ میں اٹھارہ فٹ بلند پر صفر سے25ڈگری منفی درجہ حرارت پر ہند تبت سرحدی پولیس کے جوانوں نے یوگا مین حصہ لیا۔ ممبئی میں جنگی جہاز آئی این ایس ویراٹ پر یوگا سیشن کا انعقاد کیا گی۔ا حمد آباد میں چیف منسٹر وجئے روپانی، بی جے پی صدر امیت شاہ اور یوگا گرورام دیو نے یوگا پروگرام میں حصہ لیا ۔ آسام میں چیف منسٹر سردانند سونو وال اور چھتیس گڑھ کے رائے پور میں چیف منسٹر رمن سنگھ نے یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ لکھنو میں منعقد اس یوگا کیمپ میں سو معذور بچوں نے بھی وزیر اعظم کے ساتھ یوگا گیا۔ یوگا سیشن کے اختتام کے بعد لوگوں میں وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے مسابقت شروع ہوگئی ۔ یوگا کیمپ میں حصہ لینے کے بعد مودی صبح تقریبا پونے آتھ بجے موسی ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے جہاں سے وہ فضائیہ کے خصوصی طیارے سے دہلی لوٹ گئے ۔ وزیر اعظم اور معزز شخصیات کے جاتے ہی پنڈال میں تھوڑی دیر کے لئے ابتری پھیل گئی ۔ بارش سے بچنے کے لئے لوگ میدان میں پڑی چٹائیاں لے کر باہر نکلے ۔ میدان سے ایک ساتھ نکلی بھیڑ کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اگرچہ صبح کا وقت ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی تعداد کم تھی ۔ چندی گڑھ اور دہلی کے بعد لکھنو میں یہ تیسری بین الاقوامی یوم یوگا کہ تقریب تھی ۔ 2015ء میں دہلی کے راج پتھ پر پہلی بار بین الاقوامی یوم یوگا منایا گیا تھا۔ اس پروگرام کے لئے ویزارت آیوش نے دو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کئے تھے ۔ دور یکارڈ وں میں ایک یوگا کیمپ میں پنیتیس ہزار985لوگوں نے حصہ لیا تھا جو دنیا کے84ممالک میں منعقد یوم یوگا میں حصہ لی نے والے شرکاء کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھی ۔ چندی گڑھ میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی یوم یوگا پر وزیر اعظم کے ساتھ تیس ہزار افراد نے ایک ساتھ بیٹھ کر یوگا آسن کیا تھا۔ دہلی میونسپل کارپوریشن اور آیوش کی جانب سے کناٹ پیلیس، لودھی گارڈن، نہرو پارک اور تال کٹورہ گارڈن سمیت کئی مقامات پر یوگا سیشن منعقد کئے گئے ۔ کناٹ پیلس میں دس ہزار سے زیادہ افراد نے یوگا کیمپ میں حصہ لیا ۔ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کے پیش نظر اس علاقہ میں صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ٹریفک بند تھی۔ اس دوران سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اقوام متحدہ میں بھی یوم یوگا کی مناسبت سے یوگا سیشن کا انعقاد ہندوستان کے سفیر اکبر الدین کی قیادت میں کیا گیا۔ چین میں بھی یوگا کے تئیں لوگوں میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی اور وال آف چائنا پر یوگا سیشن کا انعقاد ہوا ۔ وزیر اعظم مودی نے دنیا بھر میں بین الاقوامی یوم یوگا پروگراموں میں حصہ لینے والے افرا د کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر آج رات کہا کہ دنیا بھر کے ان تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے اپنے اپنے ملکوں میں یوگا ڈے پروگرام میں حصہ لیا ۔ یوگا کے لئے یہ تائید قابل ستائش ہے ۔
نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ یوگا نہ تو سیاست ہے اور نہ ہی کسی مذہب سے اس کا تعلق ہے۔ یہ صدیوں سے جاری ایک خالص ہندوستانی آرٹ اور سائنس ہے جو من کی شانتی اور بہتر صحت کے ساتھ لوگو ں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے ۔ وینکیا نائیڈو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر آج یہاں کناٹ پیالس میں منعقد یوگا سیشن میں مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر یوگا کو شناخت دلانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ہماری قدیم ہندوستانی روایت کو بین الاقوامی سطح پر شناخت ملی ہے ۔ یوگا ایک سائنس ہے، جو تن، من اور روح کے درمیان توازن قائم کرتا ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے یوگا ڈے کے موقع پر نرمان بھون میں منعقد یوگا پروگرام سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے یوگا کے ساتھ وابستہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کا سماج کے لئے کافی اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا ڈے منانے ور پوری دنیا میں اس کی مشق کرانے کا مقصد لوگوں کو اس کی اہمیت سے واقف کرانا ہے ۔ دارالحکومت میں آیوش وزارت اور دہلی میونسپل کاؤنسل کی طرف سے منعقد یوگا سیشن کا اصل پروگرام کناٹ پیلس کے سنٹرل پارک میں کیا گیا تھا ۔ وینکیا نائیڈو نے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، چیف منسٹر اروند کجریوال اور وزیر اسپورٹس وجے گوئل کے ساتھ حصہ لیا۔ بہار کے سابق گورنر اور این ڈی اے کے عہدہ صدارت کے امید وار رام ناتھ کووند بھی اس پروگرا م میں شامل ہوئے ۔اس کے علاوہ مرکزی مملکتی وزیر امو رنرجوان واسپورٹس وجئے گوئل اور رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے بھی ہزاروں افراد کے ساتھ یوگ آسن کا مظاہرہ کیا۔ کناٹ پیالس کے سنٹرل پارک اور سرکولر روڈپر زائد از دس ہزار افراد جمع ہوکر یوگا کے آسن کئے ۔ جس میں شہر سے تعلق رکھنے والے اسکولی طلبہ، اساتذہ، سرکاری ملازمین، سیاسی قائدین، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے سپاہیوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر نائیڈو نے کہا کہ ہر کسی کو اس یوگا میں شرکت کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے لئے یوگا بہت ہی اہم ہے ۔ یوگا کو ساری دنیا میں منایاجارہا ہے ۔عوام میں اس کے فوائد کا شعور بیدار ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا ایک عالمگیر اور رویتی کسرت ہے جسے ہمارے آبا و اجداد نے عوام میں یکجہتی کے لئے فروغ دیا تھا۔
Yoga has played big role in uniting world, says PM Narendra Modi

ہندوستانی مارکٹ میں چینی اسمارٹ فورنس کی فروخت میں زبردست اضافہ
بنگلورو
یو این آئی
چینی اسمارٹس فونس کے مارکٹ میں دستیاب آنے کا ہندوستان سیل فون تیار کنند وں پر معکوس اثر پڑا ہے ۔ مالی سال2017ء کے پہلے ربع میں چینی فورنس کی مارکٹ دستیابی میں3.4گنا اضافہ ہوا ہے اور اس میں اضافہ ہوکر51فیصد ہوگیا ہے ۔ انڈیا ریٹنگ کی رپورٹ کے بموجب مالی سال2017ء کے پہلے ربع میں ٹاپ اسمارٹ فون کے پانچ سربراہ کنندگانک ی مارکٹ کی صورتحال میں مکمل تبدیلی دیکھی گئی ۔ میکرو میاکس انفارمیٹکس، لاوا انٹر نیشنل لمٹیڈ اور کاربن موبائل پرائیویٹ لمٹیڈ کی جگہ ژیومی، وائیوو، موبائل انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ ، اور ایپو موبائل انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ نے لے لی ۔ جب کہ موبائل فون کے عالمی سربراہ کنندہ سام سنگ الکٹرانک لمٹیڈ( سام سنگ) مارکٹ میں28فیصد حصہ داری کے ساتھ مارکٹ لیڈر بنا ہوا ہے ۔ مارکٹ میں ہندوستانی سیل فون تیار کنندگان کا حصہ چالیس فیصد سے کم ہوکر چودہ فیصد رہ گیا ۔ لیوؤ نے اپنی مختلف برانڈس کو مارکٹ میں پیش کرتے ہوئے اور قیمتوں میں کمی کے ذریعہ مارکٹ میں ہنوز اپنا مقام بنائے ہوئے ہے۔ ایپو اور وائیوو انڈیانے جاریہ سال2017ء کے پہلے ربع میں ا پنے سیل فون کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے بالترتیب سات اور نو گنا تک اضافہ کیا ہے ۔ انڈیا ریٹنگ کو توقع ہے کہ مالی سال2018ء میں وائیوو انڈیا اور ایپو کے اسمارٹس فونس کی فروخت میں بالترتیب چالیس اور پچاس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔ چینی اسمارٹس فونس کی حالیہ کامیابی اس کے متحکم برانڈس کی قابل لحاظ تشہیری خرچ اور فروخت کے ذرائع میں اسپانسرس کی جانب سے مالیہ کی فراہمی کے ذریعہ عمل میں آئی ہے۔ چینی اسمارٹس فونس کے تیار کنندے کم قرض اصل زر کے ڈھانچہ اور طویل ادائیگی کے ذریعہ انجام دی جارہی ہے ۔ مزید برآں چینی کمپنیوں کی جانب سے ہندوستان برانڈس کی تعمیر اور تیاری میں بڑی سرمایہ کاری کی سہولتوں نے بھی مزید پیشرفت فراہم کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں