دہلی میں زہریلی گیس سے 460 طالبات متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-05-07

دہلی میں زہریلی گیس سے 460 طالبات متاثر

6/مئی
نئی دہلی
پی ٹی آئی
جنوب مشرقی دہلی کے تغلق آباد علاقہ میں آج دو اسکولوں کے قریب زہریلی گیس کے اخراج سے کم از کم460طالبات متاثر ہوگئیں۔ ان طالبات کو علاقہ کے ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا۔ ان میں تین کو چھوڑکر جنہیں دو دواخانوں کے انٹسنسیو کیر یونٹس میں رکھا گیا ہے دیگر کو ڈسچارج کردیا گیا۔ نیشنل ڈازسٹر ریسپانس فورس این ڈی آر ایف نے بتایا کہ صبح تین بج کر چالیس منٹ کر ایک کیمیائی مادہ کلورومیتھائل پیرڈائن کے80کینس پر مشتمل ایک ٹرک سونی پتھ جانے کے لئے تغلق آباد سے روانہ ہوا تھا۔ یہ بھی کہا گیا کہ ڈپو سے باہر نکلنے کے بعد ڈرائیور نے اس ٹرک کو تغلق آباد کی ریلوے کالونی کے قریب سڑک پر پارک کیا تھا تاکہ چائے پی جاسکے۔ اس توقف کے دوران کچھ کیمیائی مادہ سڑک پر گر گیا، یہ بھی شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ کیمیائی مادہ جو چین سے لایا گیا تھا کینٹینرس کی لوڈنگ یا ان لوڈنگ کے دوران کنٹینر سے گر پڑا۔این ڈی آڑ ایف کے ڈائرکٹر جنرل آر کے پاچندا نے بتایا کہ تغلق آباد کا علاقہ اب محفوظ ہے ۔ این ڈی آر ایف کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ کیمیائی مادہ مائع شکل میں تھا اور ہوا سے رابطہ پر وہ گیس بن کر پھیل گیا۔ اس دوران چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ گیس کے افشاء کے معاملہ میں قصور وار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈیٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیا نے کہا کہ بیشتر لڑکیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور بعض کی حالت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ کجریوال نے ایک دواخانہ میں طالبات سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکومت دہلی نے ضلع مجسٹریٹ کو اس معاملہ کی تحقیقات اور ذمہ دارو ں کا پتہ لگانے کی ہدایت دی ہے ۔
Delhi gas leak: Toxic fumes affect 460 girl; three in ICU

پہلی ہندوستانی خاتون چیف جسٹس کا انتقال
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے کسی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس لیا سیٹھ کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے موت سے قبل اپنے اعضاء کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ۔ ان کی عمر86سال تھی۔ ان کے چھوٹے بیٹے شانتم سیٹھ نے بتایا کہ کل رات حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ ارکان خاندان نے بتایا کہ ان کی کوئی آخری رسومات نہٰں ہوں گی ۔ کیوں کہ انہوں نے اپنے اعضاء کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم28مئی کو ان کے اعزاز میں ایک دعائیہ اجتماع ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹر پر ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہندوستان میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس لیلا سیٹھ کی موت پر صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔
Justice Leila Seth, first woman chief justice of state high court, dies at 86

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں