عام بجٹ روکنے پر حکومت کو الیکشن کمیشن کا مکتوب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2017-01-08

عام بجٹ روکنے پر حکومت کو الیکشن کمیشن کا مکتوب

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد2017-18 کے عام بجٹ کو ایلکشن کے بعد پیش کئے جانے کے اپوزیشن کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے مرکزی حکومت کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے بجٹ کی تاریخ کو آغے بڑھانے پر اپنا موقف پیش کرنے کو کہا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے4fفروري سے8 مارچ کے درمیان اتر پردیش ، پنجاب، گوا، اترا کھنڈ اور منی پور میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی حکومت نے اس سل عام بجٹ فروری کے آخری ہفتے کے بجائے یکم فروری کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت بجٹ میں ایسے عوامی مقبولیت کے اعلانات کرسکتی ہے جن کا رائے دہندوں پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ عام بجٹ کسی خاص ریاست کے لئے نہیں بنایاجاتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کابینہ سکریٹری پرودیپ سنہا کو بھیجے گئے مکتوب میں10جنوری تک جواب دینے کے لئے کہا ہے ۔ چہار شنبہ کو انتخابات کے اعلان کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا تھا۔ کانگریس سمیت تمام ا پوزیشن پارٹیوں نے جمعرات کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے یہ مطالبہ کیا تھاکہ ریاستی انتخابات کے پیش نظر عام بجٹ کو قبل از وقت پیش کرنے پر روک لگائی جائے ۔ الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن نے ہماری بات سنی ہے اور اس پر غوروخوض کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ایسا سمجھاجارہا ہے کہ کابینہ سکریٹری کی رائے جاننے کے بعد الیکشن کمیشن اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت کے قانونی کام کاج میں دخل نہیں دے سکتا ۔ وہ صرف حکومت کو اپنی بات کے لئے رضا مندی کرنے کی کوشش کرسکتا ہے ۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے 2014 میں بھی بجٹ عام انتخابات سے پہلے پیش کیا گیا تھا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ہر سال کوئی نہ کوئی الیکشن ہوتا رہتا ہے اس لئے بجٹ کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں نملتی ۔ 16سیاسی جماعتوں نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور الیکشن کمیشن کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے31 جنوری سے بجٹ اجلس شروع کرنے حکومت کے فیصلہ کی بھی مخالفت کی ہے ۔

Union budget 2017 : Election Commission writes to Government after Opposition’s demand to postpone budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں