اوقافی جائیدادوں سے استفادہ کی ضرورت پر زور - چیف منسٹر جموں و کشمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-21

اوقافی جائیدادوں سے استفادہ کی ضرورت پر زور - چیف منسٹر جموں و کشمیر

جموں
یو این آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج یہاں کہا ہے کہ اوقافی املاک سے استفادہ کیاجانا چاہئے ۔ انہوں ںے کہا کہ اگر اوقافی املاک اور اثاثوں سے بہتر طور پر استفادہ حاصل کیاجائے تو اس سے کہیں زیادہ آمدنی ہوسکتی ہے ۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ تاکہ اوقاف کی جائیدادوں اور املاک کے تعلق سے واضح صورتحال سامنے آجائے انہوں نے کہا ہے کہ اگر ان جائیدادوں کا بہتر طور پر استعمال کیاجائے تو اس کے نتائج بھی بہتر برآمدہوں گے اور یہ آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ جموں کشمیر اسٹیٹ وقف کونسل کی یہاں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف منسٹرمحبوبہ مفتی نے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ اوقاف کی املات اور اثاثوں کا با مقصد استعمال کیاجانا چاہئے۔ تاکہ یہ آمدنی کے حصول کا ذریعہ بن سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبہ میں کئی املاک واقع ہیں اور یہاں پر اگر حکومت توجہ دے تو اس کے نتائج بھی بہتر برآمدہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں کی املاک کی قیمتیں بھی کہیں زیادہ بہتر بتائی جاتی ہیں۔ اس طرح کی قیمتی املاک سے موثر طور پر استفادہ کیاجانا چاہئے ۔ ریاستی وقف کونسل کے17ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مختلف امور کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر نے16ویں اجلاس کے نتائج اور اقدامات پر بھی غور وخوض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کو سابق اجلاس کے نتائج کا بھی جائزہ لینا چاہئے انہوںنے راجوری، جموں اور کشٹوار میں وقف کونسل کی جانب سے چلائے جانے والے تین نرسنگ کالجس کی کارکردگی سے بھی ارکان کو واقف کروایا۔ کونسل نے کسٹوار اور راجوری میں واقع نرسنگ کالجوں کے لئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کی تاکہ حکام کالجوں کے لء لیباریٹری سے متعلق سامان اور دوسری درکار اشیاء خرید سکیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں