ٹاملناڈو میڈیکل کالج اور ہاسٹل میں لڑکیوں کو مہذب لباس پہننے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-22

ٹاملناڈو میڈیکل کالج اور ہاسٹل میں لڑکیوں کو مہذب لباس پہننے کی ہدایت

تھرواننتا پورم
پی ٹی آئی
ٹاملناڈو کے ایک سرکاری میڈیکل کالج نے اپنے طلبا کو ہدایت دی ہے کہ وہ جینس لگنگس اور شارٹ ٹاپس پہننا بند کردیں اور کلاسس میں شرکت اور مریضوں سے رابطہ کے وقت بجنے والے زیور بھی نہ پہنا کریں ۔ اس سلسلہ میں ایک سرکلر تریوندرم میڈیکل کالج(ٹی وی ایم) کے پرنسپل کی جانب سے کل جاری کیا گیا۔ سرکل میں لڑکیوں سے کہا گیا کہ وہ جب کلاسس میں آئیں یا ہسپتال میں مریضوں کو دیکھنے کے لئے جائیں تب چھوٹے ٹاپس، جینس لگنگس، چپل اور بجنے والے زیور پہننے سے اجتناب کریں اور اس کے بجائے ساڑھی یا چوڑی دار جیسا مہذب لباس پہنچیں اور اپنے بالوں کو باندھ کر رکھیں ۔ لڑکوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ جینس، ٹی شرٹس یا دیگر کیاذولس اور چپل نہ پہنیں اس کے بجائے انہیں صاف ستھرے لباس زیب تن کرنے چاہئے۔ چند طلبا نے اس سرکلر پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پسندکا لباس پہننے کے لئے آزاد ہیں اور انہیں مریضوں کے مطابق لباس پہننے پر مجبورنہیں کیاجاسکتا ۔ جب اس مسئلہ نے تنازعہ اختیار کرلیا تو میڈیکل کالج کے حکام نے آج وضاحت کی کہ یہ سرکلر ہر سال جاری کیاجاتا ہے جب نئے طلبا داخلہ لیتے ہیں ۔ پچھلے برسوں کی طرح اس سال بھی سرکلر جاری کیاگیا ہے ۔ وائس پرنسپل ڈاکٹر کے گریجا کماری نے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ کالج کا کہنا ہے کہ طلبا کی اکثریت لباس اصول پر سختی سے کاربند رہتی ہے اور انہوں نے کبھی اس بارے میں شکایت نہیں کی۔ طلبا کی معمولی تعداد ہی لباس کے ان اصولوں کی پابندی نہیں کرتی۔ کالج انتظامیہ کے مطابق مہذب لباس زیب تن کرنے کے یہ اصول صرف کلاس میں شرکت اور وارڈس میں مریجوں کو دیکھنے کے موقع کے لئے ہی ہے ، کیمپس میں جب کہ کوئی کلاس نہ ہو اور وہ کسی مریض کے ساتھ نہ ہوں تب ان پر لباس کی کوئی پابندی نہیں ہے وہ جس طرح کے کپڑے چاہین پہن سکتے ہیں۔ وائس پرنسپل نے بتایا کہ سال دوم تا چہارم کے بیشتر طلبا اپنا زیادہ تر وقت ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ گزارتے ہیں اور مستقبل کے ڈاکٹرس کو چاہئے کہ وہ مناسب لباس پہنا کریں یہ نہایت اہم ہے۔ انہیں اوور کورٹس بھی پہننا چاہئے اور اپنا شناختی کارڈس ساتھ رکھنا چاہئے ۔ میڈیکل کالج میں اس سال سے لباس کے قواعد کو سختی سے روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض اور ٹیچرس کی اکثر شکایت ہوتی ہے کہ طلبا نامناسب لباس پہنے ہوئے ہوتے ہیں چنانچہ یہ سرکلر جاری کیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں