یمن میں سعودی فضائی حملے - تدفین کے دوران 155 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-09

یمن میں سعودی فضائی حملے - تدفین کے دوران 155 افراد ہلاک

صنعاء
آئی اے این ایس
یمنی سیکوریٹی اور میڈیکل عہدیداروں نے بتایا کہ کم سے کم 155افراد ہلاک ہوگئے جب سعودی عرب کی اتحادی فضائی حملوں میں ملک کی دارالحکومت صنعاء میں تدفین کے دوران عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کم سے کم سو افراد بھی ہفتہ کے دن ہوئے حملوں میں زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ملٹری اور سیکوریٹی عہدیدار جو شیعہ حوثی باغیوں کے شامل تھے ۔ سعودی اتحادی فوجوں میں کئی عرب ممالک شامل ہیں جنہوں نے مارچ2015ء میں یمن میں حوثی باگیوں کے خلاف کارروائی شروع کی جسے ایران کی حمایت حاصل ہے ۔ اقوام متحدہ کی اطلاع کے بموجب یمن میں جاری خانہ جنگی کے نتیجہ میں اب تک دس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔2015کے اوائل میں حوثی باغی جو کہ شعیہ اقلیتی طبقہ ہے نے ملک کے شمالی علاقہ پر قبضہ کرلیا تھا اور انہوں نے امریکی تائیدی حکومت جس کی صدارت عبدربو منصور ہادی کررہے ہیں کو بے دخل کرتے ہوئے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرلیا تھا ۔ اس بحران کے نتیجہ میں کئی رخی جنگ کا آغاز ہوگیا، جب کہ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظمیں القاعدہ اور داعش اور حوثیوں کے دوسرے دشمن بھی اس میں شامل ہوگئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں