پاکستان سے ملی ہوئی بین الاقوامی سرحدوں کو جلد از جلد بند کر دینے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-10-08

پاکستان سے ملی ہوئی بین الاقوامی سرحدوں کو جلد از جلد بند کر دینے کا فیصلہ

نئی دہلی
یو این آئی
سلامتی کا جائزہ لی نے کے ایک عمل کے حصہ کے طور پر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج پاکستان کی سرحدات کے پاس واقع چاروں ریاستوں کے چیف منسٹرس اور وزرائے داخلہ کے ساتھ راجستھان میں اجلاس کی صدارت کی ۔ یہ طئے کیا گیا کہ ان سرحدات کو فوری طور پر بند کردیاجائے ۔ راجستھان ، پنجاب، گجرات اور جموں و کشمیر کے چیف منسترس اور وزرائے داخلہ نے جیسلمر میں منعقدہ اس اجلاس میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ جب کہ عملی اور غیر عملی طور پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ملی ہوئی بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کے لئے ریاستوں سے سرگرم تعاون کی درخواست کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے وزارت داخلہ ، بارڈر سیکوریٹی فورس اور اجلاس میں شرکت کرنے والی ریاستوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انفراسٹرکچر پراجکٹوں پر تیزی کے ساتھ عمل آوری کریں ۔ سرحد پر سخت نگرانی کریں، خفیہ معلومات کا ایک دوسرے سے تبادلہ عمل میں لائیں اور بین ادارہ جاتی تعاون کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ سلامتی کے منظر میں ایسا کرنا بے حد ضروری ہے۔ وزارت داخلہ نے کچھ پیشکشی عمل میں لائی جس میں تمام شرکاء نے تما م امور پر مشاورت کی اور اپنی گرانقدر تجاویز اور مشوروں کو پیش کیا ۔ چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے پولیس کو عصری بنانے کے امور کو موضوع بحث بنایا اور یہ مطالبہ کیا کہ منا باؤ کے مقام پر ہ مہ جہتی چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایاجائے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر پنجاب سکبھیر سنگھ بادل نے ان کسانوں کے مسائل پیش کئے جن کی زمینات سرحد کے پاس واقع ہیں ۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ پاکستان سے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ مملکتی وزیر داخلہ گجرات پردیپ سنگھ بی جڈیجہ نے کہا کہ رن کچ کے علاقہ میں جہاں پر کافی جھاڑیاں ہیں، خاردار تار کی باڑ لگانا ممکن نہیں ہے ۔ اس بات کی ضرورت ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کو بہتر بنایاجائے اور نظر رکھنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیاجائے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب ہند۔ پاک سرحد کو بند کردینے کا کام مقررہ مدت کے اندر کیاجائے گا اور اسے دسمبر2018تک مکمل کرلیاجائے گا۔

Indo-Pak. border will be sealed by 2018: Rajnath

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں